نعت رسول
خدا کے پیارے نبی پر درود پڑھتے ہیں

زباں دلوں کو بناکر درود پڑھتے ہیں
چلو ہم اپنے نبی پر درود پڑھتے ہیں
تخیلات ہوں بہتر درود پڑھتے ہیں
ہوں ذہن خوب منور درود پڑھتے ہیں
فرشتے صف بہ صف آکر ہر ایک صبح و مسا
"خدا کے پیارے نبی پر درود پڑھتے ہیں”
گلے سے اپنی اجابت لگا لے اس باعث
دعا سے پہلے نبی پر درود پڑھتے ہیں
نزولِ رحمتِ پروردگار ہو ہم پر
یہی سبب ہے کہ اکثر درود پڑھتے ہیں
کریں گے خواب میں دیدار وہ شہِ دیں کا
جو سوتے جاگتے ان پر درود پڑھتے ہیں
ہم ایسے سنی ہیں کاوش جو بعد مرنے کے
ہمارے لاشے مچل کر درود پڑھتے ہیں
نتیجۂ فکر: محمد الیاس کاوش مصباحی سریا گریڈیہ