نظم

امام احمد رضا خاں یونیورسٹی بنائیں گے

تاریخ میں پہلی بار ایک نئی تحریک نیا آغاز
امام احمد رضا یونور سیٹی جسے فی الحال نالج سیٹی کشن گنج کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اسی پر ایک منظوم کلام
بحکم: امیر القلم علامہ ڈاکٹر غلام جابر شمس پورنوی حفظہ اللہ تعالیٰ



چلو سیمانچل میں انقلابی دور لائیں گے
امام احمد رضا خاں یونیورسیٹی بنائیں گے
علومِ دین و دنیا کی نئی مشعل جلائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِیوَرسیٹی بنائیں گے

وہ نالج سیٹی کی صورت میں پہلے ضوفشاں ہوگی
پھر اس کے بعد رفتہ رفتہ آگے داستاں ہوگی
ہم اس کے واسطے مال و منال و زر لٹائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِیوَرسیٹی بنائیں گے

تمہیں اغیار کے در پر بھٹکنا اب نہیں ہوگا
کسی کے دانا پانی پر اٹکنا اب نہیں ہوگا
یتیم و مفلس و نادار بچوں کو پڑھائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

اک ایسی درسگاہ علم و فن تعمیر کر دیں گے
اک ایسی بہر امت انجمن تعمیر کر دیں گے
جہاں پر تشںنگانِ علم ہر جانب سے آئیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

ہمارے ساتھ گر ہیں آپ تو پھر خوف کیا کرنا
فقط اس کام کی تکمیل کو رب سے دعا کرنا
تمنا جو بھی دل کی ہے وہ پوری کر دکھائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

مقدر کا ستارہ دیکھنا افلاک پر ہوگا
ہمارا تذکرہ بھی مسند املاک پر ہوگا
گلستانِ سخن میں ایک دن ہم رنگ لائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

محقق، عالم و مفتی، مفکر بن کے نکلیں گے
مدقق، اور سائنسداں مفسر بن کے نکلیں گے
ہم اپنی نسلِ نو کو اس طرح آگے بڑھائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

اصولی گل کہیں ہوگا کہیں پر فلسفی ہوگا
کہیں پر نحوِیُ و صرفی کہیں پر منطقی ہوگا
خوشا اس باغ میں ہم ہر طرح کے گل کھلائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

ہمارے سینے میں ارمانوں کا اک دریا بہتا ہے
سنو جو غور سے تو قلب جابر شمس کہتا ہے
جو غفلت میں پڑے سوئے ہیں ہم ان کو جگائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

سبھی کے قلب میں ہم جزبۂ تعلیم بھر دیں گے
جسیم اکرم اسے دورِ صلاح الدین کر دیں گے
فروغِ علم کا یوں ہاتھ میں پرچم اٹھائیں گے
امام احمد رضا خاں یونِوَر سیٹی بنائیں گے

ازقلم: محمد جسیم اکرم مرکزی
9523788434

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button