نعت رسول

نعت رسول: یاد آقا کو بار بار کریں

چارۀ رنجِ دل فگار کریں
یاد آقا کو بار بار کریں

لطفِ جنت جنہیں اٹھانا ہو
سیرِ شہرِ دیارِ یار کریں

یاد دل میں بسا کے اُس گُل کی
اپنی ہستی کو مشکبار کریں

مضمحل جان پاۓ گی تسکیں
مدحتِ شاہِ ذی وقار کریں

پی کے جام اُن کے عشق کا خود کو
خوابِ غفلت سے ہوشیار کریں

آ کے زیرِ لِواۓ شہ خود کو
زیرِ الطافِ کردگار کریں

اہلِ دنیا ! انا بُری خو ہے
خاکساری کو اختیار کریں

ائے رجا اُن پہ سب عیاں ہیں، پھر
کیا بیاں حالِ قلبِ زار کریں

ازقلم: سید رضا علی
اورنگ آباد، مہاراشٹرا

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

اسے بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button