منقبت
علی شیر خدا کے فیض سے قطب المدار آئے

سیدنا بدیع الدین قطب المدار علیہ الرحمہ کے عرس پاک کے موقع پر منقبت کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں
حلب کی سرزمیں سے رہبروں کے تاجدار آئے
زمین ھند پر اسلام کے روشن مینار آئے
جبین پاک سے ظاہر ہوئی ھے جن کی یکتائی
علی شیر خدا کے فیض سے قطب المدار آئے
ہزاروں جن وانساں فیض باطن سے ہوئے شادماں
ہدایت کے لئے ہی داعیوں کے تاجدار آئے
یہ دنیا رشک کرتی ھے انھیں کی خوش نصیبی پر
لگاتے نعرہ مستانہ درپر دم مدار آئے
مرادیں مل گئیں ناطق ہوا اس درپہ جو حاضر
یقیناً درکار بوسہ لینے ہی لیل و نہار آئے
نیازکیش: غلام غلامان سادات
عبد الحکیم نوری ناطق مصباحی
علامہ فضل حق اکیڈمی یس نگریوپی انڈیا