مضامین و مقالات

علم الانساب میں نقیب الاشراف کسے کہتے ہیں

نقیب کے معنی رئیس اعظم ، نگران اعلیٰ ، سربراہ اور کسی قوم قبیلے کے ہر داخلی اور خارجی امور میں تدبیر اور سازگاری پیدا کرنے والے کے ہیں۔

عالم عرب میں سادات بنو ہاشم من جملہ اولاد عبدالمطلب علیہ السلام و قبیلہ بنو ہاشم کی مختلف شاخوں (سید، علوی، عباسی، جعفری، عقیلی، حارثی) میں ہر خاندان کا ایک نقیب ہوتا ہے جس کا کام پورے خاندان کی نگرانی کرنا ہوتا ہے یہ خاندان کے ہر داخلی اور خارجی امور پر نظر رکھتا ہے کہ کوئی غیر خاندان ہمارے خاندان میں داخل نہ ہو اور اپنی لا علمی کی وجہ سے کوئی خاندان اپنے نسب سے خارج بھی نہ ہو۔ نقابت کا یہ سلسلہ خلافت عباسیہ میں شروع ہوا اور تاحال جاری و ساری ہے۔ موجودہ دور میں خاندان بنو ہاشم کے 5 قبائل سید، علوی، عباسی، جعفری، عقیلی اور حارثی شاخوں کے نقیب الاشراف موجود ہیں۔ ابتداء میں جب سارے خاندان بنو ہاشم کے افراد تعداد میں کم تھے تو پورے خاندان بنو ھاشم میں ایک ہی نقیب ہوتا تھا جیسا کہ نقیب بنوھاشم السيد حسین نسابہ ، السيد ابو عبداللہ ، سید مرتضی علم الہدی اور سید ابو عبداللہ احمد نقیبِ قم وغیرہ بعد ازاں جب سادات دور دراز علاقوں کی طرف ہجرت کر گئے اور تعداد بڑھ گئی تو سادات (فاطمیوں) کے مختلف طبقات اور علاقہ جات کے حساب سے الگ الگ نقباء مقرر ہو گئے . نقابت کی اجازت کسی قبیلے کے نقیب کی جانب سے کسی نسابه یا عالم الانساب کو دی جاتی ہے جو کہ علم الانساب میں سند یافتہ ہو اور ماہر نسب ہوں تاکہ وہ علم الانساب کی پیچیدگیوں کو سمجھنے والا اور انکو حل کرنے والا ہو۔ کسی بھی قبیلے میں شجرہ جات انساب و تاریخ کی تصدیق، تردید، تالیف، نشر کرنے کا اختیار نقیب کے پاس ہوتا ہے جسکی اجازت سے کوئی قوم، قبیلہ عام عوام الناس میں اپنا نسب ثابت و بیان کرتی ہے۔ موجودہ دور میں قبائل بنو ھاشم کے نقباء موجود ہیں جو اپنے اپنے خاندان کی نقابت کے منصب پر فائز ہیں اور مہر نقابت سے کسی زیلی قبیلے کی تصدیق و تردید کا اختیار رکھتے ہیں۔

(زیل میں موجود پوری دنیا میں آباد خاندان عباسیه کے نقیب السید حیدر نعمان العباسي الهاشمي جو نقیب الاشراف العباسیین عراق ہیں، انکی تصویر ہے۔ وہ خاندان عباسیہ کی نقابت کے عالمی بین الاقوامی ادارے نقابت الاشراف العباسيين الهاشميين کے سربراہ ہیں۔ دنیا بھر کے قبائل عباسیه اپنے شجرہ جات کی تصدیق نقیب العباسیین السيد حيدر نعمان عباسي سے کرواتے ہیں اور وہ نقیب بنو عباس کے نام سے معروف و مشہور ہیں).

تحریر و تالیف
اسامہ علی عباسی (بیروٹ کلاں، مری)
مؤرخ الاسلامیہ و علم الانساب
نقیب العباسیین الھاشمیین شمالی پاکستان
فاضل نقابة الاشراف العباسیین الھاشمیین عراق
فاضل نقابة الاشراف الحسنیہ الکیلانیہ، عراق
فاضل نقابة الاشراف اھلبیت، الھند

[معلومات بشکریہ]
نقابت الاشراف بنو ھاشم پاکستان
تالیف نقابت الاشراف العباسيه پاکستان

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button