نظم

بے بدل قرآں

سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کیے جانے کے خلاف صداے حق …

ازقلم: سلمان رضا فریدی مصباحی مدینہ منورہ

ہر ایک فیصلہ دائم اَٹَل ہے قرآں کا
نظامِ دہر میں جاری عمل ہے قرآں کا

نہ روک پائے گی اِس کو کبھی کوئ ظلمت
تجلّیوں سے بھرا پَل بہ پَل ہے قرآں کا

"لَحافظون” کی آیت بتارہی ہے ہمیں
کہ نورِ حرف و سُخن لَم یَزَل ہے قرآں کا

اسے بدلنے کی کوشش میں مٹ گئے لاکھوں
ہر ایک حرف مگر بے بدل ہے قرآں کا

رواں ہے مَطلَعِ عالَم پہ مَہرِ نَو بن کر
ہر ایک رنگ سدا برمحل ہے قرآں کا

ہیں شاخِ دہر پہ تہذیب کے ثمر جتنے
بغور دیکھو ! یہ ہر ایک پھل ہے قراں کا

رہیں گی اِس کو مٹانے کی سازشیں ناکام
کہ نور آج ہے اور نور کل ہے قرآں

تمام مسئلے ، قرآن ہی سے سُلجھاؤ
جہاں میں سب سے اثر دار حَل ہے قرآں کا

ہر اک فساد کو جڑ سے اکھاڑنا ہے "جہاد”
بَقاے امن سدا ماحَصَل ہے قرآں کا

جہاں پہنچ نہیں سکتی نظر بھی طوفاں کی
بلند ایسا فریدی ! جَبَل ہے قرآں کا

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button