متفرقات

گجرات میں سڑک کنارے سونے والے مزدوروں کو بے قابو گاڑی نے کچلا، 15 ہلاک

ہماری آوازسورت، 19 جنوری (پریس ریلیز) گجرات کے ضلع سورت میں گذشتہ دیر رات ایک بے قابو گاڑی نے سڑک کنارے سونے والے 20 افراد کو کچل دیا جس سے ان میں 15 کی موت ہو گئی پولیس نے آج بتایا کہ یہاں سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کِم-مانڈوی روڈ پر کوسنبا کے پلوڈگام کے نزدیک یہ حادثہ ہوا ہلاک ہونے والے بنیادی طور پر راجستھان کے ضلع بانسواڑہ کے کُشل گڑھ کے باشندے مزدور بتائے گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
درمیانی رات کے آس پاس ایک تیز رفتار ڈمپر، گنا لدے ایک ٹریکٹر- ٹرالی سے تصادم کے بعد غیر متوازن ہو کر ان مزدوروں کے اوپر چڑھ گئی۔ ان میں سے 12 کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آٹھ زخمیوں میں سے تین نے سورت کے اسمیمیر اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس نے ڈمبپر کو ضبط کرکے اس کے ڈرائیور اور کلینر کو پکڑ لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی۔ معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جا رہی ہے۔
اس درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپیے کی امداد کا اعلان کیا ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے