نتیجۂ فکر: محمد رمضان امجدی
چیف ایڈیٹر ماہنامہ اسلامی کرن ( ہندی) مہراج گنج
بٹ رہا ہے ہند میں خواجہ کاصدقہ آج تک
پارہاہے ہے ہر گھڑی ان کا دیوانہ آج تک
مصدر جودوسخاہندالولی خواجہ پیا
دیتے ہیں اجمیر سے رحمت کا باڑا آج تک
تیرے جیسا ہند میں آیا نہیں کوئی شہا
ہندو سکھ عیسائی مسلم کا ہے کہنا آج تک
جس نے دیکھا ہے درِ خواجہ پیا اے دوستو
بالیقیں بھولا نہیں اس نے نظارا آج تک
اونٹ بیٹھائے تمہارے اٹھ نہ پائے دیر تک
اس کرامت کا اے خواجہ ہے جو چرچا آج تک
چھو نہیں سکتی اسے اے امجدی کوئی بلا
جس کے لب پر ہے وظیفہ نام خواجہ آج تک
خواجہ کا ہندوستان