خواجہ غریب نواز

سلام بارگاہ سرکار خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ازقلم: برکت اللہ فیضی، گونڈہ

محبوب حق کے دلبر خواجہ سلام لے لو
سلطان شاہ سنجر خواجہ سلام لے لو

نور نگاہ زہرا حسنین کے دلارے
تسکین قلب حیدر خواجہ سلام لے لو

یہ آستاں وہی ھے جن و ملک جہاں پر
کہتے ہیں روز آکر خواجہ سلام لے لو

ہو در گزر خطائیں مقبول ہو دعائیں
بہر شفیع محشر خواجہ سلام لے لو

دربار میں تمہارے ہم بار بار آئیں
یہ التجا ہے سرور خواجہ سلام لے لو

صدقہ عطا ہو ہم کو شہدائے کربلا کا
حاضر گدا ھے در پر خواجہ سلام لے لو

امید لیکے برکت در پر ہوا ھے حاضر
نظر کرم ہو اس پر خواجہ سلام لے لو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے