تعلیم

محمد کفایت اللہ کو پی۔ایچ۔ڈی۔ کی ڈگری تفویض

دہلی: 22 فروری/ جامعہ ہمدرد  کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ریسرچ اسکالر محمد کفایت اللہ کو  ان کے تحقیقی مقالہ ’سر سید احمد خان اور مفتی محمد عبدہ کی تعلیمی وسماجی خدمات کا تقابلی مطالعہ ‘پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی محمد کفایت اللہ نے  یہ مقالہ شعبہ کی اسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ عامر کی نگرانی میں مکمل کیا جبکہ پروفیسر زبیر احمد فاروقی سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نائب نگراں کے فرائض انجام دیے ۔آن لائن منعقد اس امتحان میں ممتحن کے طور پر ڈاکٹر فریدہ خانم (سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے شرکت کی ۔عنوان پر سوال و جواب کے بعد مقالہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ بعدازاں شرکاء نے مقالہ نگار اور نگراں کو اس تحقیقی کام پر مبارک باد دی۔ شرکت کرنے والوں میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر غلام یحیی انجم، ڈاکٹر آبرو امان اندرابی،ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹرمحمد احمد نعیمی ،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر سمیہ احمد ،ڈاکٹر  سید فضل الرحمان قابل ذکر ہیں ۔دیگر مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر ظہور احمد وانی ،نزیر احمد قادری ،ثنا ء اللہ ،ڈاکٹر نعمان ،ڈاکٹر اعظم ،عبیدہ ،محمداسلام فیضی ،محمدآصف ،محمد حسین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے