خاندان اعلیٰ حضرت کے چشم و چراغ، نبیرۂ اعلیٰ حضرت علامہ محمد عمر رضا خاں صاحب قبلہ(بریلی شریف) کا دورۂ جھارکھنڈ و بہار

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

22/مارچ/2021ءکی رات خاندان اعلیٰ حضرت کے چشم و چراغ، نبیرہء اعلیٰ حضرت ، پیر طریقت حضرت علامہ محمد عمررضا خاں صاحب قبلہ. بریلی شریف کی سرزمین سے کوڈرما (جھارکھنڈ) تشریف لائے. ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کے ترجمان حضرت قاری مشتاق احمد رضوی المعروف مشتاق محشر صاحب نے حضرت کو ریسو کیا اور ضلع رام گڑھ کے کجو بستی پہنچے، یہاں مریدین و متوسلین حضرت سے ملنے پہنچے.
23/مارچ بروز منگل کو رضائے مصطفیٰ کانفرنس میں شرکت کے لیے کندرو کلاں، ضلع رام گڑھ تشریف لے گئے.

24/مارچ کو عظمت والدین کانفرنس،کندہ، جگیشورضلع بوکارو میں حضرت کی شرکت ہوئی.

25/مارچ کو رحمت عالم کانفرنس بمقام بنوار بستی ضلع رام گڑھ میں حضرت رہیں.
26/مارچ کو مدرسہ گلشن بغداد منڈئی کلاں، ہزاری باغ میں مسجد کا افتتاح فرمایا. اس کے بعد آج ہی برکات آل رسول کانفرنس میں حمزہ پور، شیرگھاٹی، گیا(بہار ) تشریف لے گئے.
بقیہ تاریخوں میں بھی حضرت کا دورہ ہے.

28/مارچ بروز اتوار کو شب براءت کے موقع پر جامع مسجد توپا میں خصوصی محفل میں رہیں گے.

30/مارچ کو عظمت والدین کانفرنس بمقام ہواگ، ضلع ہزاری باغ میں شرکت ہوگی.

31/مارچ کو عظمت والدین کانفرنس میں شرکت کے لیے کھتکو، ضلع بوکارو پہنچیں گے.
1/اپریل کو ٹپکاڈیہ بوکارو میں ہوں گے.

پھر 3/اپریل بروز سنیچر کوانٹرنیشنل صوفی کانفرنس، بمقام گاندھی میدان، گیا (بہار ) حضرت تشریف لے جائیں گے.

4/اپریل کو سامان آخرت کانفرنس کے لیے حضرت کلہواپترا، رام گڑھ تشریف لائیں گے.
5/اپریل کو برسابیڑا، گھاٹو کے ایک جلسہ میں تشریف لے جائیں گے.

6/اپریل. مسراتو ضلع ہزاری باغ کے جلسے میں رہیں گے.

اور 7/اپریل کو ہزاری باغ میں ایک محفل میں حضرت تشر لے جائیں گے، اور اسی تاریخ میں بریلی شریف کے کے روانہ ہوجائیں گے. ان شاءالله…

رپورٹ: محمد ابوہریرہ رضوی مصباحی. رام گڑھ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About انیس الرحمٰن چشتی

جناب انیس الرحمٰن عاقب چشتی صاحب صوبہ بہار کے ضلع موتی ہاری سے تعلق رکھنے والے ایک معروف شاعر اور سینیئر صحافی ہیں۔ ہماری آواز

Check Also

پرساں میں تحفظ ناموس رسالت نعتیہ مشاعرہ اختتام پذیر

گولابازار: 13جون, ہماری آوازگولا بازار سے متصل موضع پرساں عرف اگلہواں ککرہی میں انجمن عشاق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔