اے بانیِ اسلام

سلطانِ عرب فخرِ عجم صاحبِ اکراماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

جس کو ترے مولیٰ نے کِیا قبلۂ اوّلنبیوں کی امامت ہے تری جس پہ مدللجو اہلِ یقیں کے لیے ہے آج بھی افضلدیتے ہیں صدائیں اسی اقصیٰ کے در و باماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

امت کی سِسَکتی ہوئی آہوں کی صدا ہےاُجڑے ہوئے گھر بار کی ، راہوں کی صدا ہےبیواؤں کی ، بچوں کی ہے ، ماؤں کی صدا ہےفریادی ہیں سب ارضِ فلسطین ہو یا شاماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

پھر سے کوئی سوئی ہوئی امت کو جگا دےپھر سے کوئی فاروق کے تیور ہی بتا دےپھر سے کوئی بےباکیِ ایّوبی دکھا دےہے تیرے وسیلے سے دعائے دلِ ناکاماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

اس قوم کو حسنینی ادا کی ہے ضرورتپھر چادرِ زہرا کی دعا کی ہے ضرورتدنیا کو کسی کرب و بلا کی ہے ضرورتپھر فوجِ یزیدی کے نشانے پہ ہے اسلاماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

مصنوعی خداؤں کو جو کعبے سے نکالاتوحید کے پرچم کو بلندی پہ اٹھایاپھر ہونے لگی دل کے بُتوں کی یہاں پوجااب کعبۂ دل سے بھی کریں پاک سب اَصناماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

ہر سمت سے اعدا نے پریشان کیا ہےاسلام مٹانے کا بھی ایقان کیا ہےکتنے ہی مسلمانوں کو قربان کیا ہےلیکن نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی اسلاماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

جو گالیاں دیتے تھے سبھی اہل حرم کوجو لوگ سہی مانتے تھے جبر و ستم کوحیران تھے جب دیکھتے تھے ان کے کرم کواخلاقِ محمد سے سبھی پینے لگے جاماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

بیٹی کے لیے رحمتِ حق ، ماں کا سہارابیواؤں ، یتیموں کو ، غریبوں کو سنبھالااسلام نے روکا ہے جہاں خون خرابہتو نے ہی زمانے کو دیا امْن کا پیغاماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

دنیا ہے ، مگر میرے لیے کوئی نہیں ہےاک تیرا درِ عالی ہے ، اک میری جبیں ہےکیا کوئی جگہ ایسی زمانے میں کہیں ہےآصفؔ کو سکوں دے جو دمِ صبح سرِ شاماے بانیِ اسلام اے بانیِ اسلام

نتیجۂ فکر: ابن التہذیب محمد آصفؔ نوریمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز