Hamari Aawaz
• جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج • شہید ہوتی مسجدیں !!

سادگی، سچائی اور شعور کا شاعر: سلیم تابش

سیرت و شخصیات ← شعراء
📅 17-06-2025 👁 31 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

اردو شاعری صرف جذبات کی ترجمان نہیں بلکہ تہذیبی شعور کی علمبردار بھی ہے۔ غالب کی فکری گہرائی، اقبال کا فلسفہ، میر کی سادگی اور جوش کی ولولہ انگیزی اردو ادب کی وہ روشن قندیلیں ہیں جن سے نئی نسل نے روشنی لی ہے۔ انہیں قندیلوں سے اپنی روشنی کشید کرنے والے ممتاز شعراء میں ایک اہم نام سلیم تابش کا ہے، جنہوں نے روایت کو سنبھالتے ہوئے جدت کے ساتھ ایسا شعری سفر طے کیا ہے جو قاری کے دل و دماغ دونوں کو جھنجھوڑ دیتا ہے۔جب موجودہ دور میں شاعری صرف الفاظ کی بازی گری بن کر رہ گئی، تب سلیم تابش نے اپنے اشعار میں حقیقت، درد اور شعور کی گہرائی بھر دی ہے وہ ان خوش نصیب شعراء میں سے ہیں جنہوں نے الفاظ کو صرف سجایا نہیں، بلکہ ان کے ذریعے زندگی کی ناہمواریوں کو بیان کرنے کا ہنر بھی پیدا کیا ہے۔

سچائیوں کے تلخ حوالے تلاش کرسقراط ہے تو زہر کے پیالے تلاش کر

ان کی شاعری میں صرف جمالیات نہیں، بلکہ ایک فکری تحریک، ایک شعور انگیز درد، اور ایک عملی دعوتِ نظر بھی شامل ہے۔ سلیم تابش قاری کو صرف شعر نہیں سناتے، بلکہ اسے حالات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا حوصلہ عطا کرتے ہیں۔

اس کی ترقیوں کا سبب جان جائے گااس آدمی کے پاؤں کے چھالے تلاش کر

سلیم تابش کی تخلیقات بہتے ہوئے پانی کی مانند ہیں۔رواں، شفاف، اور زندگی کا استعارہ لیے ہوئے۔

مسلسل چلتے رہنا زندہ رہنے کی علامت ہےیہی پیغام دیتا ہے ہمیں بہتا ہوا پانی

شاعر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ زندگی کی ناہمواریوں کو بیان کرتے ہوئے بھی قاری کو حوصلہ دے۔ سلیم تابش کی شاعری میں یہی توازن نمایاں ہے۔ وہ نہ مایوسی کے علمبردار ہیں اور نہ غیر حقیقی خوش فہمیوں کے، بلکہ وہ اپنی شاعری کے توسط سے ایک ایسا آئینہ پیش کرتے ہیں جس میں معاشرہ اپنا اصل چہرہ دیکھ سکے۔

شعورِ بندگی سے نابلد ہیں آج بھی کتنےکہاں پر سر جھکانا تھا، کہاں پر سر جھکاتے ہیں

معاشرتی سچائیوں کو وہ نہایت سادہ مگر گہرے الفاظ میں پیش کرتے ہیں۔ سلیم تابش نے تعلیم یافتہ معاشرے کے داخلی تضادات کو جس انداز میں اجاگر کیا ہے، وہ قابلِ توجہ ہے۔

ترقی یافتہ شہروں میں جا کر ہم نے دیکھا ہےپڑھے لکھے اندھیری رات میں رکشہ چلاتے ہیں

وہ صرف بلند خیالی پر زور نہیں دیتے بلکہ انسان کو اپنی جڑوں سے وابستہ رہنے کا سبق بھی دیتے ہیں۔ سلیم تابش کے یہ اشعار ایک فکری فلسفے کا اعلان ہیں۔

بلندیوں پر پہنچنے والے نگاہ میں پستیاں بھی رکھناتجھے یہ شاید خبر نہیں ہے عروج کیا ہے، زوال کیا ہے

روحانیت کا رنگ بھی سلیم تابش کے کلام میں لطافت کے ساتھ رچا ہوا ہے۔ خدا سے قربت کا بیان ان کے اشعار میں ایک روحانی لذت لیے ہوئے ہوتا ہے۔

کسی میخوار پہ جب تیرا کرم ہوتا ہےسوئے میخانہ نہیں، سوئے حرم ہوتا ہے

ان کے اشعار تنہائی کی اذیت، زندگی کی ٹھوکریں، اور اندرونی کرب کو بیان کرتے ہیں لیکن امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑتے۔ سلیم تابش اس دکھ کو بھی پُرجمال بنا دیتے ہیں۔

داغِ عصیاں کے پر دُھل جاتے ہیں رفتہ رفتہکس کا دامن شبِ تنہائی میں نم ہوتا ہے

سلیم تابش کی شاعری میں وہ کرب ہے جو قاری کے اندر کے خاموش زخموں کو آواز دیتا ہے۔

ہونٹوں پہ تبسم ہے مگر آنکھ ہے نم بھییہ سوچ کے ہنس دیتے ہیں کیا چیز ہیں ہم بھی

محبت کو وہ کسی سمجھوتے یا مجبوری کا نام نہیں دیتے، بلکہ اس کے اصل خلوص اور شدت کو سامنے رکھتے ہیں۔ سلیم تابش کا یہ انداز عشق کے پاکیزہ تصور کو نئی جان بخشتا ہے۔

شرطوں پہ محبت ہمیں منظور نہیں ہےمجبور اگر تم ہو، تو مجبور ہیں ہم بھی

سماجی مسائل پر بھی ان کی گرفت گہری ہے۔ سلیم تابش کا یہ شعر بوڑھے والدین اور ان کی بےقدری پر ایک خاموش احتجاج ہے۔

بوڑھے شجر کو بارِ اذیت یوں بھی اٹھانا پڑتا ہےاپنے زندہ ہونے کا احساس دلانا پڑتا ہے

خاندانی رشتوں اور قربانیوں پر سلیم تابش کی شاعری ایک ادبی عقیدت بن کر ابھرتی ہے۔

یوں ہی تو کوئی گلشن آخر ہوتا نہیں شاداب یہاںرشتوں کی بنیاد کو اپنا خون پلانا پڑتا ہے

سلیم تابش کی شاعری میں غربت کسی حسرت یا شرمندگی کا نام نہیں بلکہ وقار کا ایک پُرامید استعارہ بن جاتی ہے۔

اپنے حصے میں وہ عیش و عشرت نہیںپھر بھی قسمت سے کوئی شکایت نہیںکچھ امیروں کی مجبوریاں دیکھ کراپنی غربت پہ ہم مسکرانے لگے

وہ اردو زبان کو صرف ایک وسیلہ اظہار نہیں بلکہ ایک تہذیبی ورثہ سمجھتے ہیں۔ سلیم تابش کے یہاں زبان کا احترام اور عشق کی لطافت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

تھوڑا سحرالبیان رہنے دےگھر میں اردو زبان رہنے دےواقعاتِ زمانہ لکھ تابشعشق کی داستان رہنے دے

جہیز جیسے معاشرتی ناسور پر وہ شدید غصے اور طنز کے ساتھ حملہ کرتے ہیں۔ سلیم تابش کے الفاظ میں ایک سچائی کی گھن گرج سنائی دیتی ہے۔

خدا کی مار ہو ان پر، خدا کی لعنت ہوجہیز مانگتے ہیں جو بھکاریوں کی طرح

سلیم تابش اردو شاعری کی اس روایت کے امین ہیں جس میں الفاظ صرف بولتے نہیں، محسوس بھی ہوتے ہیں۔ ان کے اشعار میں محض جذبات کی ترسیل نہیں بلکہ فکری بالیدگی، زندگی کا مشاہدہ، اور انسانی رشتوں کی نبض شناسی بھی نظر آتی ہے۔ وہ غزل کو محض رومانی اظہار کا وسیلہ نہیں بناتے، بلکہ اسے سماجی شعور، روحانی گہرائی، اور ذاتی تجربات کی نرمی سے نکھارتے ہیں۔ان کی شاعری آج کے اس پرآشوب دور میں روشنی کی ایک ایسی لکیر ہے جو قاری کے اندر امید کی چنگاری جلاتی ہے، لفظوں کے ذریعے زخموں پر مرہم رکھتی ہے، اور خوابوں کو حقیقت سے جوڑنے کا ہنر سکھاتی ہے۔ سلیم تابش کا کلام صرف ادب نہیں، ایک احساس ہے۔جو دل کو چھو کر گزر جاتا ہے اور ذہن پر دیرپا اثر چھوڑ جاتا ہے۔سلیم تابش نئی نسل کے اُن شعراء میں نمایاں ہیں جو لفظوں کے تقدس کو سمجھتے ہیں اور شاعری کو محض تالیوں کا کھیل نہیں، بلکہ ضمیر کی آواز سمجھتے ہیں۔ ایسے شعراءکا زندہ رہنا صرف اردو کے لیے نہیں، بلکہ انسانیت کے لیے بھی خوش آئند ہے۔ان کا قلم روایت کا احترام بھی کرتا ہے اور وقت کی نبض پر بھی ہاتھ رکھتا ہے۔ سلیم تابش کی شاعری میں ایک ایسا پیغام پنہاں ہے جو نہ صرف ادبی محفلوں میں گونجتا ہے بلکہ عوام کے دلوں میں بھی رس گھولتا ہے۔بلاشبہ، سلیم تابش اردو شاعری کی اس روشن روایت کے وارث ہیں جو دلوں کو گرما دیتی ہے، ذہنوں کو بیدار کرتی ہے اور ضمیروں کو جھنجھوڑتی ہے۔ اور یہی کسی سچے شاعر کی سب سے بڑی پہچان ہوتی ہے۔

ازقلم: ذکی طارق بارہ بنکوی(شاعر، ادیب، مدیر ہفت روزہ "صدائے بسمل")سعادت گنج، بارہ بنکی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 38488 قارئین📊 8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

9 نومبر علامہ اقبال کا یومِ پیدائش، عالمی یومِ اردو اور مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں اردو نظموں کا راج

ترقی کی ایک نئی منزل کی طرف گامزن

ضلع بانکا کی ایک مایۂ ناز علمی و ادبی شخصیت: مولانا تحسین عالم تحسینؔ رضوی

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 187 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 154 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 144 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 138 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 135 ویوز