تازہ ترین

کیا فتاوی رضویہ میں تاریخ ولادت 8 /ربیع الاول لکھی ہے؟

انبیاے کرام ← نبی کریمﷺ
📅 16-10-2021 👁 7 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

سوال

کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کچھ لوگوں نے اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کا حوالہ دےکر ایک اسٹیکر شائع کیا ہے ، جس میں درج ہے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے رسالے”نطق الہلال“ فتاویٰ رضویہ، جلد26 میں لکھا ہے کہ ولادتِ (پیدائش) نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 8 /ربیعُ الاوّل ہے - اور وفاتِ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 12/ربیع ُالاوّل ہے۔ کیا واقعی اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا یہی موقف ہے کہ حُضور اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت(birth) آٹھ/ ربیعُ الاوّل کو ہوئی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کی تحقیق یہی ہے کہ جشن ولادت بارہ ربیع الاوّل کو منایا جائے۔

فتاویٰ رضویہ جلد 26 صفحہ 411 پر ہے۔”اس(ولادت کی تاریخ کے بارے) میں اقوال بہت مختلف ہیں: دو، آٹھ، دس ، بارہ، سترہ، اٹھارہ، بائیس، سات (7) قول ہیں ، مگر اشہر و اکثر و مأخوذ و معتبر بارہویں ہے۔ مکۂ معظّمہ(Makkah) میں ہمیشہ اسی تاریخ کو مکانِ مولِد اقدس کی زیارت کرتے ہیں ۔ کما فی المواھب والمدارج (جیسا کہ مواھب لدنیہ اور مدارج نبوۃ میں ہے) اورخاص اس مکانِ جنّت نِشان میں اسی تاریخ میں مجلسِ میلادِ مقدّس ہوتی ہے۔“

فتاویٰ رضویہ جلد 26 صفحہ 427 پر ہے:’’شَرْعِ مُطہّر میں مشہور بینَ الجمہور ہونے کے لئے وقعت عظیم ہے (یعنی جوموقف اکثر علما کا ہو وہ خود ایک بہت بڑی دلیل ہوتی ہے) اور مشہور عندَ الجمہور 12/ربیع ُالاوّل ہے- اور علِم ھَیْئَت و زیجات کے حساب سے روز ولادت شریف 8 /ربیعُ الاوّل ہے۔‘‘

مزید فرماتے ہیں’’ تعامل مسلمین حرمین شریفین و مصر و شام بلاد اسلام و ہندوستان میں بارہ ہی پر ہے ۔ اس پر عمل کیا جائے۔الخ“

( فتاویٰ رضویہ ، ج 26 ، ص 427 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )

جب کوئی محققِ وقت کسی مسئلے پر قلم اٹھاتا ہے ، تو وہ اس مسئلے سے متعلّق مختلف لوگوں کی آراء اور اقوال بھی نقل کرتا ہے ۔ اس مقام پر امامِ اہلسنّت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ نے اسی طرح کا طرزِعمل اختیار کرتے ہوئے مختلف لوگوں کے موقف کو بھی بیان فرمایا - اور علم زیج والوں کا قول بھی نقل کیا کہ وہ تمام کے تمام آٹھ /ربیعُ الاوّل کو یوم ولادت قرار دیتے ہیں۔

محض آدھی بات کو لےکر پروپیگنڈا کرنا اور اس بات کو چھوڑ دینا کہ امامِ اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ نے جمہور کا موقف کس تاریخ کو قرار دیا ہے اور کس تاریخ کو جشنِ ولادت منانے کی تاکید کی ہے ، انصاف کے خلاف اور غلط روش ہے۔ خود امامِ اہلسنّت رحمۃُ اللہ علیہ نے اپنے اشعار میں بارہویں تاریخ ہی کو لے کر لمحات مسرّت ہونا بیان کیا اور برادرِ اعلیٰ حضرت نے تو ایک پورا کلام ہی”بارہویں تاریخ“ کا قافیہ لے کر کہا ہے اور ان کا وصال امامِ اہلسنّت کی زندگی ہی میں ہوا اور امامِ اہلسنّت ان کے کلام کے پڑھنے کی تاکید کرتے رہے۔ پھر یہ کہنا اور تأثّر دینا کہ12 تاریخ کو جشنِ ولادت منانا امامِ اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کی مَنْشا کے خلاف ہے ، بہت بڑی زیادتی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ

مجیب: مفتی علی اصغر صاحب مد ظلہ العالی

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

تاریخ اجراء:06 ربیع الاول1442ھ/24/اکتوبر2020ء

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1653 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

''جوامع الکلم'' حضور علیہ السلام کا ایک عظیم الشان معجزہ

غیب داں نبی کی غیبی باتیں

دنیائے گفتار کے مالک

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 46 ویوز