تازہ ترین

بقرہ عید کا چاند نظر آنے کے بعد بال یا ناخن تراشنے کا مسئلہ

اسپیشل ← ذی الحجہ
📅 30-06-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ازقلم: محمد حسن فيضیخادم: جامعہ سبحانیہ ام الخیر نسواں کالج ٹکوئیاں چوراہا کھنیاؤں سدھارتھ نگر</p>
<p>جب ذوالحجۃ کا چاند دیکھ لو تو بال،ناخون وغیرہ ترشوانے سے رک جاؤ کہ حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیا ہےعن ام سلمة ان النبي ﷺ قال اذا رايتم هلال ذي الحجة و اراد احدكم ان يضحي فليمسك عن شعره و اظفاره. (مسلم شريف جلد دوم صفحه 160 ، كتاب الاضاحي)حضرت ام سلمہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم بقرعید کا چاند دیکھو اور تم میں کا کوئی قربانی کرنا چاہے تو اس کو چاہئے کہ بال منڈوانے، ترشوانے سے اور ناخون کٹوانے سے رکا رہے۔جس کو قربانی کرنی ہو حدیث پاک میں اسے ذوالحجۃ کا چاند طلوع ہونے کے بعد سے قربانی تک اپنے بال اور ناخون کاٹنے سے منع فرمایا گیا ہے لیکن یہ حکم وجوبی نہیں استحبابی ہے یعنی اس پر عمل کرنا بہتر ہے لہذا اگر کسی نے بال ناخون کاٹ لئے تو گنہگار نہیں۔( بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 784 عیدین کا بیان )نیز جن حضرات کو قربانی کی استطاعت نہ ہو اگر وہ بھی ان چیزوں سے رکے رہیں تو ثواب کے حقدار ہونگے ان شاء الله چنانچہ سنن ابوداؤد و نسائي میں حضرت عبدالله ابن عمرو ابن عاص رضي الله عنه سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا امرت بيوم الاضحي عيدا، جعله الله عز و جل لهذه الامة، الرجل : ارايت ان لم اجد منيحة انثي، افاضحي بها ؟ قال لا، لكن تاخذ من شارك و تقلم اظمارك و تقص شاربك و تحلق عانتك، فذالك تمام اضحيك عند الله عز وجل. (سنن نسائی کتاب الضحایا باب من لم یجد الاضحیة جلد دوم صفحه 201 مطبوعه لاهور ) ترجمہ مجھے یوم اضحی کا حکم دیا گیا، اس دن کو الله عزوجل نے اس امت کے لئے عید بنایا، ایک شخص نے عرض کی یا رسول الله ﷺ: اگر میرے پاس منیحہ ( ادھار لئے گئے جانور ) کے سوا کوئی جانور نہ ہو تو کیا اس کی قربانی کر دوں ؟ فرمایا نہیں ، ہاں تم اپنے بال، ناخن اور مونچھیں تراشو اور موئے زیر ناف مونڈھ لو، اس میں تمہاری قربانی الله عزوجل کے ہاں پوری ہو جائے گی۔ اسی طرح مراة المناجيح میں ہے: جو قربانی نہ کر سکے وہ بھی اس عشرہ میں حجامت نہ کرائے، بقرعید کے دن بعدِ نماز حجامت کرائے، تو ان شاء الله ثواب پائےگا جیسا کی بعض روایت میں ہے۔( مراۃ المناجیح جلد دوم صفحہ 370 نعیمی کتب خانہ گجرات)مزید صدر الشرعیہ علیہ الرحمہ مذکورہ حدیث پاک ذکر کر نے کے بعد فرماتے ہیں: یعنی جس کو قربانی کی توفیق نہ ہو اسے ان چیزوں کے کرنے سے قربانی کا ثواب حاصل ہو جائے گا۔ ( بہار شریعت، حصہ 15، صفحہ 330، مکتبۃ المدینہ کراچی)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1733 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

فلسفہ حج

حج کی فضیلت، اجر و ثواب اور حج نہ کرنے پر وعید

قربانی کریں، غریبوں کا خیال رکھیں اور ریاکاری سے بچیں!!!

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 46 ویوز