عللامہ اقبال؛ ایک واقعہ، ایک سبق

علامہ اقبال یورپ کے دورے پر تھے-ایک روز شام کے وقت ایک پارک میں بچوں کو کھیلتے دیکھ لطف اندوز ہورہے تھے-اچانک ان کی نگاہ پارک کے کونے میں بیٹھے ایک ایسے بچے پر پڑی جو پڑھائی کر رہا تھا-علامہ اقبال کو حیرت ہوئی-کیونکہ وہ بچوں کی فطرت (child psychology) سے بخوبی واقف تھے، اس لئے بچے کو پڑھتا دیکھ انہیں ذرا تعجب ہوا-انہیں عجیب لگا کہ ایک بچہ اس ماحول میں پڑھ بھی سکتا ہے-انہیں یہ بچہ کچھ extra ordinary لگا-

وہ اٹھ کر اس بچے کے پاس گئے،اور اس سے بولے،" کیا آپ کو کھیلنا پسند نہیں؟"بچے کے جواب نے انہیں حیران کردیا-" ہم دنیا میں مٹھی بھر ہیں، اگر میں کھیلنے میں وقت ضائع کروں گا تو میری قوم مٹ جائے گی،مجھے اپنی قوم کو بچانا ہے-"علامہ: "آپ کس قوم سے ہو"؟بچہ: " میں یہودی ہوں"-

" میں یہودی ہوں "یہ الفاظ اور یہ عزم،علامہ اقبال کے ہوش فاختہ ہوگئے-ان کاذہن کسی اور ہی دنیا میں چلا گیا-اور آنکھوں سے بے ساختہ آنسو بہنے لگے-

وہ یونان، اسپین، مصر، ایران کی فتح کی کہانیوں سے لیکر ان کو گنوا دینے تک کی وجوہات کا سفر کرنے لگے-شاید دل چیخ رہا ہوگا کہ،ہائے میری قوم،ہائے ہمارے بچے،میں تم میں شاہین ڈھونڈ رہا ہوں،لیکن عقاب تو یہودی گھروں میں پل رہے ہیں-

حقیقت خرافات میں کھو گئی،یہ امت روایات میں کھو گئی-

منقول ممتاز عبید

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 47 ویوز