خدا کی مہربانی

بڑی شہرت ہے چرچا ہے خدا کی مہربانی ہےخودی کا بول بالا ہے خدا کی مہربانی ہے

غلام مصطفی ہوں اس لئے اوج ثریا پرمقدر کا ستارا ہے خدا کی مہربانی ہے

فضاؤں سے مٹانے کو شب دیجور کی وحشتفلک پر چاند آیا ہے خدا کی مہربانی ہے

شرف حاصل ہے مجھکو شہر طیبہ کی زیارت کامحبت کا یہ ثمرہ ہے خدا کی مہربانی ہے

دخل اعمال کااس میں نہ محنت کا ہے یہ ثمرہدر مولا سے رشتہ ہے خدا کی مہربانی ہے

مرے ہاتھوں میں جو دامن ہے سرکار دوعالم کایہ فضل رب تعالی ہے خدا کی مہربانی ہے

جبین قلب مضطر کو جھکانے کے لئے اپنیدر محبوب پایا ہے خدا کی مہربانی ہے

جہان حسن پر بھی بر بنائے الفت سرورسرور عشق چھایا ہے خدا کی مہربانی ہے

فلک بھی ناز کرتا ہے مرے اونچے مقدر پرعلو پایہ بہ پایہ ہے خدا کی مہربانی ہے

جبلت انس کی ہےانس بھی ہے مری فطرت میںبشر میرا کنایہ ہے خدا کی مہربانی ہے

رکھی ہے سادگی میری سرشت تیزگامی میںدرخشندہ سراپا ہے خدا کی مہربانی ہے

حصار کون کے اس اژدھام کل خلائق میںمجھے اشرف بنایا ہے خدا کی مہربانی ہے

فناء القادری تقوی اساس عشق ہے میرایہی میرا اثاثہ ہے خدا کی مہربانی ہے

ازقلمذاکر نوری فناءالقادری

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 82 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 53 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 48 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 46 ویوز