حضرت سید زندہ سوختہ پہلوان وحضرت سید جمال الدین اولیا ضلع پرتاپ گڑھ کے مانکپور شریف کی دوعظیم شخصیتیں
<p>تحریر: ضیا المصطفی ثقافی مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ 7765979129</p>
<p>ضلع پرتاپ گڑھ کے کنڈہ تحصیل میں ایک قصبہ مانکپور شریف ہے جس کی سرزمین میں علم وعرفان اور رشد وہدایت کی بے مثال ہستیاں دفن ہیں تاریخ کے اعتبار سے بہتر ہزار شہدا اور بارہ ہزار اولیا کرام مدفون ہیں انہیں میں سے دو عظیم ہستی ہیں جن میں سے ایک کا نام زندہ سوختہ پہلوان شاہ اور دوسرے کا نام جمال الدین شاہ ہیں اور دونوں حقیقی برادران ہیں اور دونوں اپنے قوم کے سردار تھے اور دونوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی اشاعت میں گزار دی اور دین اسلام کے بقاوارتقاء کے لیے دشمان اسلام سے جنگ کرتے رہے جہاد کی نیت سے مانکپور تشریف لائے تھےا یک زمانہ تک مانکپور میں دین اسلام کی خدمت کرتے رہے اور دین رات اشاعت اسلام میں اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ صرف کردیا اور اللہ اسکے رسول کے فرامین مخلوق خدا تک پہونچاتے رہے آخر کار راجہ مانک چند سے جہاد شروع کیا اس جہاد کرتے کرتے شہید ہوگئے تاریخ میں بتایا جاتا ہے کہ انکے شہید ہونے کے ایک عرصہ تک انکی قبر لاپتہ رہی جب بادشاہ دہلی کو عالم رویا میں بشارت ہوئ کہ ہمارے مقابر تیار کرایا جائے تو بادشاہ دہلی نے حکم پاکر ایک مقام میں دو قبریں تعمیر کرایا اس وقت کا دہلی کا بادشاہ شاجہاں تھے اور جب صندوق قبر تیارہوا تو ایک مقام قریب میں زمین خود بخود پھٹ گئ اور اس پھٹی زمیں میں دوشہید بر آمد ہوگئے اور اسی صندوق میں آرام فرماہوگئے ۔تب سے دونوں شہید کا مزار وہی پہ موجود ہیں جہاں پہ ہر جگہ سے لوگ اپنی مرادیں لیکر حاضر ہوتے ہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

شہید یحییٰ سنوار کی وصیت!

غوث الرحمٰن خواجہ عبدالحلیم المعروف حضرت حاجی آغا (حضرت آغا بابجی صاحب)

ڈاکٹر سید وحید کوثر کرنولی ، منفرد لہجے کا شاعر
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 46 ویوز