تازہ ترین

نئی تعلیمی پالیسی سب کے لیے یکساں مفید: مرکزی وزیر تعلیم

تعلیم
📅 11-12-2020 👁 17 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہماری آواز دہلینئی دہلی ، 11 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کے ہر طبقے ، ہر علاقے ، ہر طالب علموں اور ہر کونے کو یکساں اور جامع تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ وجود میں آئی ہے ڈاکٹر نشنک نے آج سی بی ایس ای سہودے اسکول کیمپس کی 26 ویں قومی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیم میں عمدہ کارکردگی کے لئے اپنے اسکولوں کے مابین ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لئے 1986 میں سہودے کی ابتداء کی۔ اس کی ابتدا 'کیئرنگ اینڈ شیئرنگ' کے جذبے سے کیاگیا اور اس کا مقصد سی بی ایس ای کے فیملی اسکولوں کے مابین قریبی رابطے اور تعاون دینا ہ۔انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں 260 سے زیادہ سہودے کیمپس ایک موثر نیٹ ورک کے ذریعہ اساتذہ اور طلبہ کو بااختیار بنانے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "سہودے کیمپس ایک ایسا سنگم ہے جہاں اسکول ، اساتذہ برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ اپنی مہارت ، تجربہ اور وسائل بانٹنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔میں کانفرنس کے اختتام پر تمام سہودے ممبران کو اس سالانہ قومی کانفرنس میں بہترین طریقوں کو بانٹنے اور اسکول کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کے لئے مبارک باد پیش کرتا ہوں</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1560 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 46 ویوز