Hamari Aawaz

تحفہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ: دعاے خاشعین

مذہبی مضامین ← تصوف
📅 09-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>پیش کش: بزم رفاعیخانقاہ رفاعیہ، بڑودہ،گجرات9978344822</p>
<p>سلسلہ مبارکہ رفاعیہ کے جلیل القدر بزرگ حضرت سیدی امام محمد رواس رفاعیٔ ثانی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک روحانی ملاقات میں سیدالمہاجرین و الانصار سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے یہ تحفہ عطاء فرمایا اور یہ بھی ہدایت فرمائی کہ یہ ’’دعائے خاشعین‘‘ ہے، اسے اپنے بھائیوں اور محبت کرنے والوں کو بھی سکھاؤ:بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاِلٰھِیْ کُلَّمَا اَذْنَبْتُ ذَنْبًا دَعَتْنِیْ سَابِقَۃُ عِنَایَتِکَ اِلٰی التَّوْبَۃِ وَ کُلَّمَا تُبْتُ جَذَبَتْنِیْ اَزِمَّۃُ قُدْرَتِکَ اِلٰی الْمَعْصِیَۃِ فَلَا التَّوْبَۃُ تَدُوْمُ لِیْ وَ لَا الْمَعْصِیَۃُ تَنْصَرِفُ عَنِّیْ وَ مَا اَدْرِیْ مَا اَفْعَلُ ، وَ بِمَا ذَا یُخْتَمُ لِیْ ، غَیْرَ اَنَّ سَابِقَۃَ الْحُسْنٰی مِنْکَ اَوْجَبَتْ لِیْ حُسْنَ الظَّنِّ بِکَ وَ اَنْتَ عِنْدَ حُسْنِ ظَنِّ عَبْدِکَ بِکَ وَ قَدْ عَلِمْتُ اَنَّکَ تَغْفِرُ الذَّنْبَ فَھَبْ لِیْ تَوْبَۃً مِّنْکَ وَ بِکَ بَاقِیَۃٌ حَتّٰی لَا اَعُوْدَ فِیْ مَعَاصِیْکَ وَ اصْرِفْ عَنِّیْ اَزِمَّۃَ الشَّھَوَاتِ وَ امْحُ زِیْنَتَھَا مِنْ قَلْبِیْ بِزِیْنَۃِ الْاِیْمَانِ وَ قِنِیْ مِنَ الظُّلْمِ وَ الْبَغْیِ وَ الْعُدْوَانِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَترجمہ :اے اللہ!میں جب بھی کوئی گناہ کر بیٹھتا ہوں تو تیری سابقہ عنایت مجھے توبہ کی طرف بلا لیتی ہے، اور جب میں توبہ کر لیتا ہوں تو پھر (کسی بھی وقت) تیری قدرت کی لگامیں مجھے گناہ کی طرف کھینچ لیتی ہیں، پس نہ تو میری توبہ ہمیشہ ساتھ رہتی ہے اور نہ ہی گناہ مجھ سے دور ہوتے ہیں، اور میں نہیں جانتا کہ کیا کروں؟ اور میرا خاتمہ کس بات پر ہوگا؟ ہاں البتہ تیری سابقہ اچھائیوں نے مجھے تیرے ساتھ اچھا گمان رکھنا لازم کردیا ہے اور تو بندے کے ساتھ اس کے گمان (یقین)کے مطابق معاملہ فرماتا ہیں، اور مجھے یہ یقین ہے کہ تو گناہ معاف کرتا ہیں، پس تو مجھے اپنی بارگاہ سے توبہ عنایت فرمادے جو تیری توفیق سے ہمیشہ باقی رہے، تاکہ میں تیری نافرمانیوں کی طرف نہ لوٹوں، اور تو میری شہوتوں کی لگاموں کو مجھ سے پھیر دے اور میرے دل کو ان شہوتوں کی خوبصورتی کے بدلے ایمان کی خوبصورتی سے مزین فرما دے، اوراپنی رحمت سے مجھے ظلم ، سرکشی اور حدود کراس کرنے سے بچا لے، اے ارحم الراحمین ، اے رب العالمین!(بحوالہ: بوارق الحقائق للامام محمد الرواس قدس اللہ سرہ العزیز ونفعنا بفیضہ الغزیر)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3226 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

غلبئہ نفس و عداوت شیطان

علامت سعادت نفس کی مخالفت

مزارات اولیاء کی نکہتیں

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز