تازہ ترین

نعت: اے شہ کون و مکاں نور خدا یا مصطفی ٰ

📅 11-10-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
نعت رسول

اے شہ کون و مکاں نور خدا یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفیآپ ہیں شمس الضحیٰ بدرالدجی یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ کی ہستی ہے ختم الانبیاء ختم الرسلآپ کو رب نے بنایا ہے شہا مختار کلآپ کے صدقے بنے ارض و سما یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ جب دنیاے گیتی پر شہ دیں آگئےخانۂ کعبہ کے سارے منہ کے بل بت گر پڑےآپ کی آمد سے جگ روشن ہوا یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ کی آمد پہ واللہ ہر کوئی مسرور ہےہاں مگر شیطاں لعیں بے حد غموں سے چور ہےآپ آئے ٹل گئی جگ سے بلا یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ کو لے کر چلیں داٸی حلیمہ جس گھڑیسوئی قسمت تھی جو ان کی ایک پل میں جاگ اٹھیہو کے شاداں دے رہی تھیں یہ سدا یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ سے جس کو محبت ہوگئی وہ شاد ہےآپ کا باغی جو ہے واللہ وہ برباد ہےآپ کی مرضی پہ ہے راضی خدا یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

بیٹیوں پر ظلم ہوتا تھا مگر اے شاہ دیںبیٹیوں کی قدر اب کرتے ہیں یہ اہل زمیںآپ کے صدقے ہی یہ رتبہ ملا یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

کیا لکھے شوق فریدی شان و شوکت آپ کیحور و غلماں بھی کیا کرتے ہیں مدحت آپ کیآپ کی تعریف کرتا ہے خدا یا مصطفیمرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

محمد شوقین نواز شوق فریدیخانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار9931491182

اصلاح شدہ : حضور سرتاج الشعراء استاذ محترم حضرت علامہ مولانا سلمان فریدی صدیقی مصباحی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

golden-badge.png Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1330 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 78 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 51 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 47 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 45 ویوز

حضور اقدسﷺ کا اسوہ دونوں جہاں میں کامیاب بناتا ہے۔

👁 43 ویوز