Hamari Aawaz

نعت: تھے نور فشاں کعبہ و اقصی شبِ معراج

انبیاے کرام ← نبی کریمﷺ
📅 11-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: عبدالمبین حاتمؔ فیضی، مہراج گنج

جب دیدِ خدا کو چلے آقا شبِ معراجتھے نور فشاں کعبہ و اقصی شبِ معراج

اللہ کے محبوب کو جبریل امیں نےبیدار کیا چوم کے تلوہ شب معراج

سدرہ پہ پہونچ کر یہ کہیں بلبلِ سدرہاب جائیے آگے شہا ! تنہا شبِ معراج

باراتی بنے مہر و مہ و نجم فلک اورآقا ہوئے معراج کے دولہا شبِ معراج

تھی ہوش رُبا طور پہ جو برق تجلیبالواسطہ دیکھیں اسے موسیٰ شب معراج

جس لمحے میں "اَو اَدنیٰ" گئے سید عالمپُرکیف تھا کِس طور وہ لمحہ شبِ معراج

ہیں عقل و خرد آج بھی انگشت بدنداںکیسے بنا افلاک میں رستہ شبِ معراج

معراجِ مسلماں ہے وہی حاتمِ فیضیآقا کو ملا رب سے جو تحفہ شبِ معراج

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3421 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

''جوامع الکلم'' حضور علیہ السلام کا ایک عظیم الشان معجزہ

غیب داں نبی کی غیبی باتیں

دنیائے گفتار کے مالک

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز