منقبت : کبھی پامال مت کرنا سخاوت عید قرباں کی ۔

رشحات قلم : محمد جیش خان نوری امجدی مہراج گنج

کتابوں میں جو آئی ہے فضیلت عید قرباں کیاسے پڑھ کے میں سمجھا ہوں سعادت عید قرباں کی

مناؤ تم خوشی لیکن. کہیں تکلیف مت دیناسکھائی سب کو آقا نے نصیحت عید قرباں کی

خدا کے نام پر کردے جو قرباں زندگی اپنیاسی کے واسطے بس ہے مسرت عید قرباں کی

یہ ابراہیم کی سنت ہے اسی پر تم رہو قائمخدا کے فضل سے آئی ہے ساعت عید قرباں کی

کھلاؤ تم غریبوں کو لٹاؤ تم یتیموں پرکبھی پامال مت کرنا سخاوت عید قرباں کی

لبوں پر مسکراہٹ ہو دلوں میں چین کی سانسیںکریں ہم اس طرح سے بھی عبادت عید قرباں کی

رسول اللہ کا ہے واسطہ الفت کرو رب سےہمیشہ گھر میں آئے گی سعادت عید قرباں کی

کبھی نوری کو مل جائے یہ موقع خوب اے لوگوادا کرنے کو طیبہ میں سعادت عید قرباں کی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

فلسفہ حج

حج کی فضیلت، اجر و ثواب اور حج نہ کرنے پر وعید

قربانی کریں، غریبوں کا خیال رکھیں اور ریاکاری سے بچیں!!!
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 61 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز