تازہ ترین

تلخ و ترش

📅 11-11-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
طنزومزاح

ازقلم: اسانغنی مشتاق رفیقیوانم باڑی، تمل ناڈو

۞تریپورہ میں مسلم بھائیوں پر ظلم ہو رہا ہے،تشدد کرنے والے ہندو نہیں ڈھونگی ہیں۔۔۔ کانگریس رہنما راہل گاندھیاتنا کافی نہیں ہے راہل جی! جب تک آپ اور آپ کی پارٹی اقلیتوں اور ہندوتو۱کے سلسلے میں ایک واضح موقف اختیار نہیں کرے گی، ایسی خالی بیان بازی سے کچھ نہیں ہونے والا۔

٭اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لئے پہلی شرط فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔۔۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحانعوامی سطح پربظاہرگزشتہ ستر سالوں سے سعودیوں کا یہی موقف ہے۔ لیکن ان کے پڑوسیوں نے اپنا موقف تبدیل کر کے اسرائیل سے تعلقات قائم کر لی ہے کیونکہ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کا قیام ناممکنات سے ہیں، دیکھنا سعودیوں کو کب اس کا کشف ہوتا ہے۔

٭یوپی میں خواتین کے لئے چالیس فیصدی سیٹوں کا اعلان، پرینکا گاندھی کا اب تک کا سب سے بڑا سیاسی داؤ کتنا کارگر ہوگا؟کیا خواتین کے ووٹ سے وزیر اعلیٰ بنیں گی پرینکا گاندھی؟۔۔۔ ایک سوالسیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، لیکن جب مد مقابل بی جے پی جیسی پارٹی ہے تو یہ بات اتنا ُسان نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی اور ان کی پارٹی سخت محنت کر کے اپنی امیج کا جو بت کھڑا کر ے گی اس کو بی جے پی ایک ہندو توا کا کارڈ کھیل کر منٹوں میں زمین بوس کر سکتی ہے۔

٭سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ کے آغاز کا اعلان کیا۔۔۔ ایک خبرکیا کریں گے بیچارے!! تمام سوشل میڈیا والوں نے ان کا بائیکاٹ جو کر رکھا ہے۔ لیکن اتنا یاد رہے مستقبل میں کبھی وہ امریکہ کا صدارتی ایلکشن جیت گئے تو ان کا سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ہی امریکہ کا آفیشیل سوشل میڈیا ہوگا۔

٭مسلمانان ہند مشتعل ہونے اور خوامخواہ رد عمل کے اظہار سے بچیں۔۔۔ ایک گذارش!مسلمانان ہند کو مشتعل ہونے اور خوامخواہ رد عمل کا اظہار کرنے کے سوا آتا کیا ہے، اگر انہیں اس سے بھی روک دیا جائے تو وہ کیا کریں گے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے تو نہیں بیٹھ سکتے بیچارے۔

٭پٹرول پانچ روپے اور ڈیزل دس روپے ہوا سستا، حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا کیا اعلان۔۔۔ایک خبرمسلسل پچاس روپئے تک بڑھا کر پھر پانچ روپے کم کر کے حکومت یوں اتراتی پھر رہی ہے جیسے اس نے بہت بڑا کام کر دیا۔ساہوکاری کا اتنا بڑھیا کھیل آزاد بھارت کی تاریخ اس سے پہلے کبھی نہیں کھیلا گیا۔

٭کووڈ 19: عالمی ادارہ ء صحت نے یورپ میں فروری تک مزید پانچ لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا۔۔۔ ایک عالمی خبریعنی خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، ویکسینس کا اتنا بڑا جال بچھانے کے باوجود عالمی ادارہء صحت کا یہ خدشہ کئی سوالات جنم دے رہا ہے۔

٭چین کے جوہری ہتھیار دو ہزار تیس تک ایک ہزار سے تجاوز کر سکتے ہیں۔۔۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگونلیکن پھر بھی امریکہ سے کم ہی رہیں گے۔ اس لئے گھبر انے کی کوئی بات نہیں اور ان جوہری ہتھیاروں سے کسی کا کچھ نہیں بگڑنے والاکیونکہ یہ ہاتھی کے وہ دانت ہیں جو صرف دکھانے کے کام آتے ہیں چبانے کے نہیں۔

٭تری پورہ تشدد پر سیکولر سیاسی جماعتوں کی خاموشی تشویشناک۔۔۔ایک سرخیانہیں اپنے ووٹوں کے بکھراؤ کا ڈر ہے بھلے سے وطن اور وطن کی امیج کا جنازہ نکل جائے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

blue-shield.png Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1320 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

طنز و مزاح: ہنستے ہنستے

ہم تو بڑے ضدی ہیں صاحب!

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 78 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 51 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 47 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 45 ویوز

حضور اقدسﷺ کا اسوہ دونوں جہاں میں کامیاب بناتا ہے۔

👁 43 ویوز