طنز و مزاح: ہنستے ہنستے

آج بھی میں نے پکایا ہنستے ہنستے دوستواور پھر اُن کو جگایا ہنستے ہنستے دوستو

اُٹھ گئے جب پیٹ بھر کھا کر مرے گھر والے سبمیں نے دستر بھی اُٹھایا ہنستے ہنستے دوستو

مُجھ کو دھوکہ یوں دیا ہے خود مرے شاگرد نےاک غزل میری چُرایا ہنستے ہنستے دوستو

سامعیں سب ہکے بکے ہو گئے سُن کر اُسےشعر جب غمگین سُنایا ہنستے ہنستے دوستو

ساس جوں ہی بیٹی کی اللہ کو پیاری ہوئیوہ خبر مرنے کی لایا ہنستے ہنستے دوستو

باپ کے مرنے پہ رویا تھا بہت بیٹا مگرکھانا چہلم کا وہ کھایا ہنستے ہنستے دوستو

سخت اُس کا دل ہے کتنا دیکھئیے عالی جنابگھر سے پتنی کو بھگایا ہنستے ہنستے دوستو

وہ پلٹ نہ جائیں مُجھ پر ہی کہیں یہ سوچ کرمیں نے بچوں کو ڈرایا ہنستے ہنستے دوستو

بن بُلائے آ گیا دعوت میں مہماں کی طرحاور پھر جی بھر کے کھایا ہنستے ہنستے دوستو

دے دلاکراس کا میں پی۔اے۔ بھی یارو بن گیاباس کو اپنی پٹایا ہنستے ہنستے دوستو

اُس نے رب کا نام لےکر ہی سحر میں کیا کہوںچُونا لاکھوں کا لگایا ہنستے ہنستے دوستو

نتیجۂ فکر: فرید سحرؔ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز