Hamari Aawaz
• جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج • شہید ہوتی مسجدیں !!

جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔

عمومی
📅 11-11-2026 👁 22 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: محمد شعیب رضا badge

از قلم : محمد توصیف علوی
نوگڑھ سدھارتھ نگر یوپی

تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی قوموں پر زوال آتا ہے تو قدرت کسی ایسی شخصیت کو پیدا فرماتی ہے جو اپنے علم وعمل کی روشنی سے اندھیروں کو چیر دیتی ہے۔ ہر دور کی تاریخ میں کچھ ایسی پر کشش اور باوقار شخصیتیں جنم لیتی ہیں جن کا بے دائع کردار، اور بے مثال عزم و استقلال اور عدیم النظیر جرات و استقامت اپنے پورے عہد کے لئے نمونہ عمل بن جاتی ہے۔ اوران کے انقلاب آفریں کارناموں کے لافانی نقوش آنے والی نسوں کیلئے عمل او اور مینارہ نور ثابت ہوتے ہیں زمانہ اور اس کی آب و ہوا سے خود متاثر نہیں ہوتے بلکہ وہ زمانہ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اور اپنے فکروفن کی وسیع دنیا میں ایک ایسے جہان نو کی تعمیر کرتے ہیں کہ آباد و کہسار ، دشت و جبل ، رزم و بزم جس جگہ اور جس طرف کان لگائیے بس انہیں کی داستان عظمت کی گونج سنائی دیتی ہے۔ ان کے نظریات وخیالات کا نمایاں تشخص ہر ایک کے دل و دماغ پر نقش ہونے لگتا ہے، اور انسانوں کا انبوہ کثیر ان کے گرد اکٹھا ہو جاتا ہے۔ کچھ اس طرح کی فقید المثال شخصیتوں میں امین علم و حکمت فخر اسلاف و اخلاف، آفتاب علم فن ، رشد و ہدایت کے مہر درخشاں،محور فکر و عمل، بانی الجامعتہ الاشرفیہ،جلالتہ العلم، استاذ العلماء ابو الفیض حافظ ملت حضرت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مبارکپوری علیہ الرحمۃ والرضوان کی ذات مبارکہ بھی ہے۔

برصغیر ہندو پاک کی علمی و دینی تاریخ میں جن شخصیات نے اپنے علم،تقوی اور عمل سے انمنٹ نقوش چھوڑے ہیں ان میں حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کا نام نامی سر فہرست ہے، آپ کی زندگی علم دوستی ، اخلاص اور خدمت دین کی ایک روشن مثال الجامعتہ الاشرفیہ ہے۔

آپ کی زندگی کا سب سے سنہرا اور روشن باب مبارک پوراعظم گڑھ سے شروع ہوتا تا ہے ۔ 1352ھ مطابق 1934ء میں آپ کی آمد ہوئی اس وقت یہاں ایک چھوٹا سامدرسہ، مدرسہ مصباح العلوم تھا، جس کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔آپ نے اپنی بے مثال استقامت ، تدبر اور اخلاص کے ساتھ اپنے ہی قول ٫٫زمین کے اوپر کام زمین کے نیچے آرام،، پر عمل پیرا ہوکر اس ادارے کی آبیاری کی، فضل ربی سے مدرسہ مصباح العلوم ترقی کے تمام منازل طے کرتے ہوئے برصغیر کی عظیم اسلامی یونیورسٹی ٫٫الجامعتہ الاشرفیہ ،، بن گیا۔جہاں سے آج دنیا بھر میں علم دین ومسلک اعلیٰ حضرت کی روشنی پھیل کر اپنی شعائیں بکھیر رہا ہے۔
حضور حافظ ملت ایک عظیم منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم مدرس اور محدث تھے۔آپ نے نصف صدی سے زائد عرصہ تک قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں بلند کیں اور ہزاروں طالبان علوم نبویہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ۔ آپ کے شاگردوں میں برصغیر کے بڑے بڑے مفتیان کرام محد ثین مصنفین شامل ہیں جنہوں نے ملک و بیرون ملک میں آپ کے مشن کو عام کرتے ہوئے معیاری درجے کے ادارے قائم کئے اور دین متین و مسلک اعلیٰ حضرت کا پرچم بلند کیا۔ آپ نے ملت اسلامیہ کو جوڑنے کے لئے ایک ایسا اصول دیا جو آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپ فرمایا کرتے تھے اتحاد زندگی ہے اور اختلاف موت !

اللہ تعالی ہمیں حضور حافظ ملت کے نقش قدم پر چلنے اور آپ کے مشن پر عمل کرتے ہوئے دین سے سچی محبت کرنے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق بخشے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین ہے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Active Writer ★★★★★
M

Mohd Shuaib Raza

📍 Gorakhpur

📰 52 پوسٹ👁 2378 قارئین📊 45.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 186 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 153 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 143 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 137 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 134 ویوز