"ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت
از: محمد جسیم اکرم مرکزی
جامعۃ الازہر، قاہرہ، مصر
آج جہاں کہیں ایمان و عقائد پر علمی مباحثہ یا کسی مسئلے پر بحث و تمحیص ہوتی ہے تو فورا بعض درمندان لادینیت و ہابیت پس رو الحادیت، پس خوردۂ شیعیت و رافضیت چیخ چیخ کر کہتے ہیں کہ ملکی حالت صحیح نہیں ہے اور آپ لوگ ہندو مسلم، سنی وہابی، رافضی دیوبندی، لے کر میدان جنگ سجائے ہوئے رہتے ہیں آپ لوگ نا فہم ہیں ملکی حالات سے نا بلد ہیں ترقیات و عروج سے غافل ہیں، آپ لوگوں کو کچھ نہیں سوجھتا بس اسی میں پڑے رہتے ہیں معاذ اللہ اس طرح کے ہزاروں باتوں سے طعنہ کستے ہیں اور سب کی بنیاد اور دلیل یہی رہتی ہے کہ "ملکی حالت صحیح نہیں ہے "
اب سوال یہ ہے کہ وہ کونسا دور آئے گا جس میں ایمان و عقیدے کی بات کرنے کی اجازت ہوگی حق کو حق اور باطل کو باطل کہا جائے گا ؟
چلو آج ملکی حالات صحیح نہیں ہیں کیا اس سے پہلے ملکی حالات صحیح تھے ؟
ڈیڑھ سو سالہ ماضی کی تاریخ کھنگال کر بتائیے وہ کونسا دور گزرا جس میں ملکی حالات صحیح و سالم رہے ہیں؟
ابھی کے حالات زیادہ خراب ہیں یا اس سے پہلے کے حالات زیادہ خراب تھے اس کا اندازہ نیچے کے اقتباس سے لگائیے۔
1339ء میں "المحجۃ المؤتمنہ فی آیۃ الممتحنہ" میں مستفتی نے حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری بریلوی رضی اللہ عنہ سے استفتا کیا جس میں انھوں نے زمانے کے حالات کی تصویر کشی کرتے ہوئے لکھا:
ایسے زمانہ میں جبکہ مسلمانوں پر ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں اندرونی وبیرونی دشمن، اسلام کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کفار کی مدد سے باغیوں (شریف مکہ ) نے چھین لئے ہیں اور کفار جزيرة العرب ( جده و عدن وغیرہ ) میں اپنا قدم جمائے بیٹھے ہیں اور خلافت ریزہ ریزہ کی گئی ہے اور ایک بڑی سلطنت کا وزیر اعظم اپنی تقریر میں صاف کھلے لفظوں میں برملا کہتا ہے کہ یہ لڑائی جو عراق عرب میں مسلمانوں سے ہوئی مذہبی لڑائی تھی اور اب ہم نے بیت المقدس ان کی گندگی سے پاک کر دیا ہے وغیرہ وغیرہ، غرض کہ ایسے وقت جبکہ اعداء اللہ نے اسلام کی عزت اور شوکت کی بیخ کنی میں کوشش کا کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا ، عراق ، فلسطین اور شام جن کو صحابہ اور تابعین رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے خون کی ندیاں بہا کر فتح کیا تھا ، پھر کفار کی حریفانہ حوصلہ مندیوں کی جولانگاہ بن گئے ہیں، خلیفۃ المسلمین دشمنوں کے نرغے میں پھنس کر بے دست و پا ہو چکا ہے، لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کہنے والے اپنے گھروں ( تھریس سمرتا وغیرہ) اور زرخیز علاقوں سے زبردستی نکالے جا رہے ہیں، اور مسجدوں پر زبر دستی قبضہ کر لیا جاتا ہے ، اور مسلمانوں کے علماء قرآنی احکام ڈرتے ڈرتے بتاتے ہیں ، جہاد کا تو نام ہی منہ پر آنا بس قیامت ہےـ
[المحجۃ المؤتمنہ ص: 426-427]
بتائیے کیا یہ وہی حالات نہیں ہیں جو حالات آج ہیں حالات کیوں نہیں بدلے ؟ ایک صدی گزر گئی۔
دور نہ جائیے بلکہ اپنے ہی ملک عزیز ہندوستان کے حالات کو جو سو سال پہلے تھے پڑھیے اور آج کے حالات کا اندازہ لگائیے ۔
مجدد دین و ملت امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری بریلوی رضی اللہ عنہ المحجۃ المؤتمنہ میں تحریر فرماتے ہیں:
"کیا وہ ہم سے دین پر نہ لڑے، کیا قربانی گاؤ پر اُن کے سخت ظالمانہ فساد پرانے پڑ گئے، کیا کٹار پور و آره اور کہاں کہاں کے ناپاک و ہولناک مظالم جو ابھی تازے ہیں دلوں سے محو ہو گئے، بے گناہ مسلمان نہایت سختی سے ذبح کئے گئے ، مٹی کا تیل ڈال کر جلائے گئے ، ناپاکوں نے پاک مسجدیں ڈھائیں ، قرآن کریم کے پاک اوراق پھاڑے جلائے ، اور ایسی ہی وہ باتیں جن کا نام لئے کلیجہ منہ کو آئے" ۔
[المحجۃ المؤتمنہ ص 452]
آج سے ایک سو سال پہلے کے حالات پڑھ لیے اب آج کے حالات پڑھیے کیا ایک ہی جیسے نہیں ہیں؟
امام کی تحریر سے ثابت ہوا کہ ایک سو سال پہلے بھی مسجدیں توڑی گئیں کیا ویسے ہی آج مسلسل مسجدیں توڑیں نہیں جا رہیں ہیں؟
قضیۂ بابری مسجد تو آپ جانتے ہی ہیں لیکن کیا یہ یہ خبریں آپ کی آنکھوں سے روپوش ہیں کہ 25 ستمبر 2025ء کو سنبھل میں رانواں بزرگ نامی گاؤں میں مسجد غوث الورٰی کو شہید کیا گیا ساتھ میں ایک مدرسہ بھی،
اسی سنبھل میں 3 جنوری کو ایک مسجد اور مدرسہ منہدم کیا گیا ،
15 مئی کو مدھیہ پردیش میں کمال مولی مسجد
21 مئی کو ممبئی میں فیضان مصطفی مسجد ، مسجد غریب نواز اور انعام مسجد کو شہید کیا گیا۔
6 جون کو سنبھل ہی میں دو منزلہ مسجد
9 جون کو پونا شہر کے کدل واڑی میں پانچ مسجدیں چشتیہ مسجد، ابو ہریرہ مسجد، مسجد نعیم، مسجد علی اور مسجد خدیجہ کو شہید کیا گیا
9 جون کو ہی راجستھان جے پور میں چار منزلہ مسجد شہید کی گئی۔
یہ تو چند مسجدوں کے نام پیش کیے گئے ہیں ورنہ ایسی کثیر مساجد ہیں جو مسلمانوں کے سامنے شہید کر دی گئیں
تو بتائیے ایک سو سال میں کیا حالت میں تبدیلی ہوئی ؟
امام اہل سنت ایک سو سال پہلے کے حالات ضبط تحریر میں لاتے ہوئے لکھتے ہیں: قرآن کریم کے اوراق پھاڑے جلائے
اب زیادہ دور نہ جائیے اور دیکھیے کہ چند سال پہلے 2023ء مدرسہ عزیزیہ نالندہ بہار کو قرآن سمیت جلایا گیا کیا یہ مناظر آپ بھول گئے؟
بتائیے کیا ایک سو سال میں کچھ حالت میں تبدیلی ہوئی ہمیشہ حالات ایسے ہی رہے تو کہیے امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا زمانہ کونسا رہا؟
ملک کے حالات تو درست ہوئے ہی نہیں تو پھر بتائیے رافضی کو رافضی کب کہا جائے؟
اگر ہندو اسلام پر وار کرے اس کا جواب کب دیا جائے؟ وہابیت دیوبندیت گستاخیاں کرے ان کو لگام کب لگایا جائے؟ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں ہفوات بکے اس کا تعاقب کب کیا جائے؟
وہ کونسا زمانہ رہے گا جس میں حالات صحیح رہیں گے تو اس میں ایمان و عقائد پر بات کی جائے گی؟
اگر یہی بات ایک سو سال پہلے کے لوگ کرتے تو کیا ایمان و عقیدے کی حفاظت ہو پاتی ؟
پتہ چلا زمانہ کوئی ہو کیسا بھی ہو جب بھی دین و ملت شعائر اسلام پر حملہ ہوگا اس کا جواب دیا جائے گا کیونکہ ایمان، اسلام ہر چیز پر مقدم ہے جان و مال و اولاد چاہے جو بھی ہو سب پر مقدم ہے منکرات کبری واہیات عظمی کا ازالہ فرض اعظم ہے چنانچہ خطیب بغدادی جامع میں راوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
اذا ظهرت الفتن او قال البدع فليظهر العالم علمه ومن لم يفعل ذلك فعليه لعنة الله والملئكة والناس اجمعين لا يقبل الله منه صرفا ولا عدلا
جب فتنے یا فرمایا بدمذہبیاں ظاہر ہوں تو فرض ہے کہ عالم اپنا علم ظاہر کرے اور جو ایسا نہ کرے اس پر اللہ اور فرشتوں اور آدمیوں سب کی لعنت ، اللہ نہ اُس کا فرض قبول کرے نہ نفل۔
[الجامع الاخلاق الراوی و آداب السامع حدیث: 1365 دار الکتب العلمیہ بیروت ص : 308]
کیا بدمذہبوں کی تردید کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی زمانے کی قید لگائی ؟ ہر گز نہیں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی زمانے کی قید نہیں لگائی پتہ چلا جب جب فتنہ سر اٹھائے گا اسے دبا دیا جائے گا یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اس سے کون خوش ہو رہا ہے اور کون نا خوش؟ جو مومن ہوگا وہ لامحالہ خوش ہوگا اور جو مومن ہی نہیں ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں
"ملکی حالات صحیح نہیں" اور اسکولز کالجز:
ملکی حالات صحیح نہ ہونے کی وجہ سے جب کوئی عالم دین حق و باطل میں امتیاز کی مجلس نہیں بیٹھا سکتا ہے کفر کو کفر نہیں کہ سکتا ہے تو پھر بتائیے روزانہ اسکولز کالجز میں فلسفیات، غزلیات، وغیرہ میں لیکچرز کیوں ہوتے ہیں کیا اس سے ملک کے حالات صحیح ہو جائیں گے؟
اگر کوئی ایسا اعتراض کرے کہ ملک کے حالات صحیح نہیں ہے تو اسکولز کالجز میں فلسفیات، غزلیات کیوں پڑھاتے ہیں؟
تو فورا یہ کہا جائے گا کہ معترض بے وقوف ہے ارے بھئی کیوں بے وقوف ہے؟ تو جواب یہی آئے گا کہ طلبہ اسے پڑھیں گے آگے بڑھیں گے نوکری لیں گے؟
تو اب سوال یہ ہے کہ زیادہ اہم نوکری ہے یا ایمان کی حفاظت و صیانت؟
ظاہر ہے ایمان کی حفاظت و صیانت ہے تو جب وہ محل اعتراض نہیں تو یہ محل اعتراض کیوں ؟
کیا ملک عقائد کی درستگی کے ساتھ ملک کے حالات کی درستگی نہیں ہو سکتی ہے؟
آج اسلام کا پوری دنیا میں لہرا رہا ہے تو کیا یہ غیر مسلموں سے اتحاد کر کے ہوا؟ ہر گز نہیں
تو ظاہر ہوا کہ مقصود ان لوگوں کا ملک کے حالات کو صحیح کرنا نہیں بلکہ ملکی حالات کی آڑ میں عقائد کو فاسد کرنا لادینیت پھیلانا ہے
بزنیس اور ملکی حالات :
ملکی حالات صحیح نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے بزنیس کی میٹنگ میں کوئی فرق نہیں آیا نہ کوئی اس پر زبان میں حرف شکوہ لایا وہیں اگر اسلام کی نشر و اشاعت کے لیے کوئی میٹنگ رکھی گئی تو صاحب لا دینیت کے بدبودار ذہن سے فورا خباثت کا چشمہ پھوٹ پڑتا ہے اور کہتا ہے یہ لوگ بس اسی میں پڑے رہتے ہیں یہی بات کبھی کسی بزنس مین کی میٹنگ میں نہیں کہتا ہے بلکہ وہاں تلووں کی دھول چاٹتا ہے کیونکہ وہاں خیرات ملتی ہے
تو پتہ چلا مقصود ملک کی اصلاح نہیں ہے بلکہ ایمان کو غارت کرنا ہے اور دلالوں سے خیرات لوٹنا ہے۔
ہندو مسلم اور ملکی حالات :
ایسے ہی کچھ لوگ ہولی دیوالی میں ہندؤں سے مل کر یارانہ رچاتے ہیں بعض دعوت دے کر انھیں گھر پر بلاتے ہیں بلکہ کتے کی طرح لالچ میں ان کے دربار میں جاکر پیشانی پر تلک لگاتے ہیں اور جہاں کہہ دو کہ یہ سب کیوں کرتے ہو تو سرپٹ کہ پڑتے ہیں کہ یہ تو ملک کے حالات صحیح نہیں ہیں اسی لیے ایسا کرتے ہیں کیونکہ یہ وقت وہ نہیں کہ ہندو مسلم دیکھا جائے بلکہ ایک ساتھ رہا جائے معاذ اللہ کیا اپنے مفاد کے لیے اسلام کو پس پشت ڈال دیا جائے گا؟
ہر گز نہیں!
تو پتہ چلا مقصود ملکی حالات کی تصحیح نہیں بلکہ اپنے گندے مفاد کی تکمیل ہے
غیر مسلموں کے حقوق و فرائض جاننے کے لیے فقیر کی تحریر "اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق و فرائض" کا مطالعہ فرمائیں ۔
شادی اور ملکی حالات:
شادی میں خوب ڈی جے بجائیں گے خوب خرافات کریں گے خوب ہفوات بکیں گے رات رنگین کریں گے لیکن جب امام صاحب نے کہیں ناصحانہ بات کہ دی تو وہیں منہ سے زہر نکلنے لگتا ہے اور کہنے لگتے ہیں کہ آپ لوگوں کو نہیں دکھتا ہے کہ ملک کے حالات کیسے ہیں؟ اور یہاں بس یہی سب لے کر پڑے رہتے ہیں کہ کیا جائز ہے کیا نا جائز ہے معاذ اللہ
ابھی حالیہ خبر ملی کہ ایک مولانا نے ایک دیوبندی لڑکی کا نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا تو اس پر ایک ٹوپی پہنا ہوا مولوی نما آدمی نے کہا :
آپ لوگوں کو نہیں دکھتا ہے کہ ملک کے حالات صحیح نہیں ہے اور آپ لوگ ہندو مسلم سنی وہابی کر رہے ہیں معاذ اللہ
تو اس نفس پرست سے کوئی پوچھے کیا ملک کے حالات صحیح نہیں تو کفر کو کفر بولنا چھوڑ دیا جائے گا ؟ کیا ملک کے حالات صحیح نہیں ہے تو وہ بد دین اپنی بیٹی کو کافر کے بستر پر سلا دے گا؟ معاذ اللہ رب العالمین
عقل چوپائے کو دے بیٹھے حکیم تھانوی
میں نہ کہتا تھا کہ صحبت دیو کی اچھی نہیں
خلاصۂ کلام:
ہر چیز پر ایمان و عقائد کو فوقیت حاصل ہے پہلے ایمان پھر جہان یہ نہیں کہ ملکی حالات کی آڑ میں ہندو مسلم سنی شیعہ وہابی رافضی سب کو ایک کر دیا جائے ہر گز نہیں جہاں بھی فتنہ اٹھے گا کچل کر رکھ دیا جائے گا اس کے لیے کسی زمانے کا انتظار نہیں کیا جائے گا کہ فلاں امن کا زمانہ آئے گا تب کہیں جا کر فتنوں کا تعاقب کریں گے ہر گز ایسا نہیں ہے کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ حضور اعلی حضرت رضی اللہ عنہ کے زمانے میں بھی ملک کے حالات اس سے بھی ابتر تھے لیکن حضور اعلی حضرت رضی اللہ عنہ نے تمام فتنوں کا دندان شکن جواب دے کر یہ بتا دیا
نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
اسی لیے ایسی دولت عزت شہرت امامت، آزادی قیادت کسی فائدے کی نہیں جسے پانے کے لیئے دین کی تجارت کرنی پڑے معاذ اللہ رب العالمین
دیں ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت
ہے ایسی تجارت میں مسلماں کا خسارہ
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
امن کا دور وہ ہے جس میں ایمان سلامت رہے اگر ایمان سلامت نہیں تو کوئی دور امن کا دور نہیں۔
اللہ جل جلالہ ہمارے ایمان و عقائد کی حفاظت و صیانت فرمائے اور مذہب اہل سنت و جماعت پر خاتمہ بالخیر فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
تبصرے (0)
شائع کردہ
Active Writer
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک

ایران - اسرائیل جنگ (3)




