Hamari Aawaz

بغیر محبت رسول ہمارا ایمان کبھی کامل نہیں ہوسکتا ہے: علماے کرام

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں جشنِ آمد رسول کانفرنس کا شاندار اہتمام

متفرقات
📅 24-10-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>(علی گڑھ 21/ اکتوبر،امجدی ) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں محسن اعظم حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی آمد کی خوشی میں محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری(ڈائریکٹر البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ) مدظلہ العالی والنورانی کی سرپرستی اور عالیجناب سید مصطفی علی قادری ، مولانا شمشاد اجمل برکاتی صاحبان کی نگرانی میں شاندار محفل کا اہتمام کیا گیا.محفل کا آغاز ضیاء الرحمن امجدی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعدہ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلباء کرام محمد بلال، محمد فرحان، محمد فیضان، محمد سالم، محمد یامین رضا، گل محمد نے نعت رسول مقبول پیش کی.اس کے بعد جمال پور سے تشریف لائے ہوئے معروف ثناء خوان حضرات مولانا سید اوصاف علی مجددی ، سید فرقان علی قادری ،سید رہبر علی قادری نے گلدستہ نعت پیش کیے.عالیجناب سید مصطفی علی قادری (نگراں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ) نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے محبت کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، بغیر محبت رسول ہمارا ایمان کبھی کامل نہیں ہوسکتا ہے، خود نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہوسکتا ہے جب تک وہ مجھ سے سب سے زیادہ محبت نہ کرے، اس سے معلوم ہوا کہ ہم سب کو محبت رسول کا چراغ دلوں میں روشن کرنا ہوگا.مولانا غلام مرسلین اشرفی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد) نے یومِ ولادتِ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم منانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہم کوئی نیک کام کریں تو دل سے کریں، صرف دکھاوے یا رسمی طور پر نہ کریں.نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ضیاءالرحمن امجدی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد) نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہم سب کے لیے نمونہ عمل ہے.نعت و تقریر کے بعد ذکر کی محفل منعقد ہوئی جس سے اللہ ھو، اللہ ھو کی صدا سے مدرسہ اصلاح معاشرہ کا ہال گونج اٹھا پھر درود شریف کا ورد کیا گیا.صلاۃ و سلام کے بعد مولانا شمشاد اجمل برکاتی کی دعا سے محفل کا اختتام عمل میں آیا.اس موقع پر کثیر تعداد میں عاشقان رسول سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھنے ہوئے شامل ہوئے.</p>
<p>زیر اہتمام :کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3052 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز