Hamari Aawaz
• جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج • شہید ہوتی مسجدیں !!

بابا جی حلوائی اور بوڑھی عورت

کالم
📅 09-04-2022 👁 49 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

بابا جی! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً سو احباب ہونگے، مجھے سموسے اور پکوڑے چاہئیں، کتنے پیسے دے جاوں؟ میں نے پوچھا،

بابا جی نے میری طرف دیکھا اور سوالیہ نظروں سے مسکرائے ۔"کتنے پیسے دے سکتے ہو"

مجھے ایسے لگا، جیسے بابا جی نے میری توہین کی ہے،مجھے ایک عرصے سے جانتے ہوئے بھی یہ سوال بے محل اور تضحیک تھی،

میں نے اصل قیمت سے زیادہ پیسے نکالے اور بابا جی کے سامنے رکھ دئیے،

بابا جی نے پیسے اٹھائے اور مجھے دیتے ہوئے بولے،

وہ سامنے سڑک کے اس پار اس بوڑھی عورت کو دے دو، کل آ کر اپنے سموسے پکوڑے لے جانا،

میری پریشانی تم نے حل کر دی، افطاری کا وقت قریب تھا اور میرے پاس اتنے پیسے جمع نہیں ہو رہے تھے، اب بیچاری چند دن سحری اور افطاری کی فکر سے آزاد ہو جائے گی۔

میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔

وہ کون ہے آپ کی ؟؟

میرے منہ سے بے اختیار سوال نکلا ۔ بابا جی تپ گئے،وہ میری ماں ہے ، بیٹی ہے اور بہن ہے ۔ تم پیسے والے کیا جانو، رشتے کیا ہوتے ہیں، جنہیں انسانیت کی پہچان نہیں رہی انہیں رشتوں کا بھرم کیسے ہو گا، پچھلے تین گھنٹے سے کھڑی ہے، نہ مانگ رہی ہے اور نہ کوئی دے رہا ہے۔

تم لوگ بھوکا رہنے کو روزہ سمجھتے ہو اور پیٹ بھرے رشتوں کو افطار کرا کے سمجھتے ہو ثواب کما لیا۔

"اگر روزہ رکھ کے بھی احساس نہیں جاگا تو یہ روزہ نہیں، صرف بھوک ہے بھوک"

میں بوجھل قدموں سے اس بڑھیا کی طرف جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا، اپنے ایمان کا وزن کر رہا تھا، یہ میرے ہاتھ میں پیسے میرے نہیں تھے بابا جی کے تھے، میرے پیسے تو رشتوں کو استوار کر رہے تھے۔

بابا جی کے پیسے اللہ کی رضا کو حاصل کرنے جا رہے تھے۔

میں سوچ رہا تھا کہ اس بڑھیا میں ماں، بہن اور بیٹی مجھے کیوں دکھائی نہیں دی؟

اے کاش میں بھی بابا جی کی آنکھ سے دیکھتا، اے کاش تمام صاحبان حیثیت بھی اسی آنکھ کے مالک ہوتے،اے کاش، کے ساتھ بے شمار تمنائیں میرا پیچھا کر رہی تھیں۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 38408 قارئین📊 7.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کوشش ایک حل ہو سکتی ہے !!!

احمد اور اسکی پریشانی کا دلچسپ واقعہ

تم مولانا سے شادی کر رہی ہو؟

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 186 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 153 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 143 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 138 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 134 ویوز