Hamari Aawaz

مزارات اولیا اور قوم ہنود

عقائد و نظریات
📅 08-05-2022 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

تحریر: طارق انور مصباحی

بھارت میں صدیوں سے یہ رواج چلا آ رہا ہے کہ حضرات اولیائے کرام علیہم الرحمۃ والرضوان کے مزارات طیبہ پر ہندو لوگ بھی حاضری دیتے رہے ہیں۔ہاں,یہ ضرور سچ ہے کہ کوئی مسلمان مندر نہیں جاتا اور کوئی ہندو مسجد نہیں جاتا۔

(1)شہر نوادہ(بہار)کے مشہور بزرگ حضرت سید شاہ جلال الدین بخاری علیہ الرحمۃ والرضوان کا مقبرہ نوادہ کورٹ سے نصف کیلو میٹر کی دوری پر مشرقی سمت میں بہار شریف جانے والے روڈ کے کنارے واقع ہے۔مقبرہ سے متصل ایک بڑا مندر ہے۔کثیر تعداد میں ہنود مزار اقدس پر حاضر ہوتے ہیں۔سڑک ہی پر مزار اور مندر کا مین گیٹ ہے۔دونوں کی دیواریں متصل ہیں۔

(2)نوادہ سے ہسوا جانے والی سڑک سے قریبا پچاس گز کی دوری پر جنوبی سمت ایک بزرگ کا مقبرہ ہے۔یہ مقبرہ نوادہ شہر سے کیارہ کیلو میٹر اور ہسوا سے چار کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مزار سے قریب بابھن برادری(برہمنوں کی ایک نسل) کا ایک گاؤں"دھمول"ہے۔پہلے یہاں کچھ مسلمان بھی آباد تھے۔آزادی ہند کے وقت بھارت میں جابجا فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے۔اس وقت یہاں کے مسلمان دیگر آبادیوں کی طرف منتقل ہو گئے۔

بزرگ کا اسم گرامی صحیح طور پر معلوم نہیں۔بعض لوگ ان کا اسم شریف"قطب شاہ"بتاتے ہیں۔عام طور پر لوگ دھمول والے حضرت کے نام سے جانتے ہیں۔مقبرہ کے احاطہ میں ان کی والدہ معظمہ کی بھی قبر شریف ہے۔جہاں پر مقبرہ واقع ہے,وہاں پہلےدھمول کے مسلمانوں کا قبرستان تھا۔مقبرہ کے پاس بہت سی غیر آباد زمین آج بھی موجود ہے,لیکن امتداد روزگار کے سبب قبروں کے نشانات مٹ چکے ہیں۔

چوں کہ آزادی ہند کے وقت سے آج تک دھمول میں مسلمان آباد نہیں,لہذا دھمول کے بابھن لوگ مزار اقدس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔فی الوقت کشور سنگھ نامی ایک بابھن نے مزار شریف کی نگرانی سنبھال رکھی ہے۔ہر دن صبح سویرے مقبرہ کی صفائی کشور سنگھ کا معمول ہے۔

ع/ پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2859 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عید غدیر منانے کا حکم دینا کیسا ؟

ایمان میں شک اور بے یقینی کو ہرگز راہ نہ دیں۔!

فتنہ گوہر شاہی

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز