منقبت در شان استاد زمن علامہ حسن رضا بریلوی علیہ الرحمہ

عشق آقا میں گرفتار تھے استاد زمنواصفِ سیدِ ابرار تھے استاد زمن

ان کے اشعار سنا کرتے تھے اعلی حضرتسوچئے کتنے طرح دار تھے استاد زمن

داغ کہتے تھے جنہیں پیار سے پیارے شاگردہاں وہی صاحبِ معیار تھے استاد زمن

جو شریعت کے اصولوں پہ چلا کرتا تھااس کے تا عمر طرف دار تھے استاد زمن

الجھنیں دور وہ کردیتے تھے پل میں سب کیدھوپ میں سایۂ دیوار تھے استاد زمن

ان کی یادوں کے دریچے میں تھی نعتوں کی مہکواقعی حاملِ افکار تھے استاد زمن

ان کی تصنیف کی تعداد ہے لگ بھگ سترہاعلی درجے کے قلمکار تھے استاد زمن

ناز فرماتے تھے جن پر مرے اعلی حضرتعشق و الفت کے وہ مینار تھے استاد زمن

ان کی تو گذری ہے مداحیٔ سرور میں حیاتاپنے آقا کے وفادار تھے استاد زمن

اس سے بڑھ کر بھی سعادت ہو بھلا کیا اشرفؔعاشقِ سیدِ ابرار تھے استاد زمن

از: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

مناظر اہل سنت، مظہرِ اعلیٰ حضرت، شیر بیشہ سنت، علامہ حشمت علی خان علیہ الرحمہ

سرکار فخر بہار مفتی غلام رسول حشمتی علیہ الرحمۃ و الرضوان؛ حیات و خدمات (قسط اول)

شیخ الاسلام بحیثیت مربی و مصلح
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز