مفتی نظام الدین نوری کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے خسران عظیم
<p>بسم اللہ الرحمٰن الرحیمکل من علیہافان ویبقیٰ وجہ ربک ذوالجلال والاکرام</p>
<p>استاذالاساتذہ جامع المعقول والمنقول خطیب الاسلام حضرت علامہ مولانامفتی محمدنظام الدین صاحب نوری علیہ الرحمہ کی رحلت ملت اسلامیہ ہندیہ کےلئےعمومااتباع اہلسنت وجماعت کےلئےخصوصاایک عظیم سانحہ اور خسران عظیم ہیے یہ سچ ہیےکہ ان جیسی ذوات کسی بھی قوم کےلئے سرمایئہ قوم کی حیثیت رکھتی ہیںمفتی صاحب قبلہ آج ہم میں نہیں ہیں لیکن باندہ سےبراؤں شریف تک ان کےعلمی و تدریسی سفرکاحاصل ان کےہزاروں تلامذہ ملت اسلامیہ کےلئےاب بھی کسی انمول اثاثہ سےکم درجہ کےنہیں ہیں ان شاءاللہ ان کاچھوڑاہوایہ علمی ورثہ کسی حدتک ان کی کمی ضرورپوری کرنےکی کوشش کرےگاحضرت کےساتھ ان کےجوان العمرصاحبزادےمولاناانواراحمدمرحوم کی وفات بھی انتہائی اندوہناک اور دلخراش ہیےمولائےکریم ان کےتمام اہل خانہ اوربرادران وجملہ تلامذہ ومحبین کوصبرجمیل عطاءفرمائےحضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ ملک کی عظیم درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کےایک قابل قدراورہردلعزیزاستاذتھے نکتہ رس دقیقہ داں خطیب تھے مسائل شرعیہ کے کلیات وجزئیات پرنظرعمیق رکھنےوالےصاحب مسندافتاءتھے الغرض شاخِ واحدمیں درجنوں رنگ وبو کےمالک تھےایسےعظیم عالم دین کی رحلت پرملک کی قدیم ترین خانقاہ خانقاہ عالیہ مداریہ دارالنورمکنپورشریف کانپور اور دارالعلوم اسلامیہ علویہ گلشن فاطمہ جھہراؤں شریف ان کےتمام لواحقین سےاظہارتعزیت کرتےہوئےان کےاور ان کےصاحبزادہ مرحوم کےلئےدعاءگوہیےکہ مولائےکریم ان دونوں صاحبان کی بےپناہ مغفرت فرمائےان کےدرجات بلندکرےان کواپناقرب خاص نصیب فرمائے۔ آمینوالسلام</p>
<p>محمدحبیب الرحمٰن علوی المداریترجمان: خانقاہ عالیہ قدسیہ مداریہ دارالنور مکنپورشریف کانپورومہتمم: دارالعلوم اسلامیہ علویہ گلشن فاطمہ،الم جھہراؤں سدھارتھنگر یوپی9628407397</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز
