Hamari Aawaz

کیا خبر تھی کہ یہ آخری ملاقات ہوگی

انتقال و تعزیت
📅 01-06-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>کل مورخہ 23 مئی صبح تقریباً 8 بجے جوگیا اودے پور ضلع سدھارتھ نگر میں مشہور زمانہ خطیب و ادیب حضرت علامہ مفتی نظام الدین صاحب قبلہ نوری سے ملاقات ہوئی، ساتھ میں آپ کے صاحب زادے مولانا انوار احمد نوری بھی تھے۔ کافی دیر تک مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوتا رہا۔ ہم نے عرض کیا کہ بہرائچ شریف بغرض حاضری جارہا ہوں، آپ نے دعا دیتے ہوئے بتایا کہ آج ہمیں بھی بہرائچ ضلع کے کسی پروگرام میں جانا ہے۔ ملاقات کے بعد ہم بہرائچ شریف چلے گئے۔ اور آج علی الصباح ایک شخص نے خبر دی کہ برگدوا سدھارتھ نگر میں کسی ٹرک سے ایک اسکارپیو کی ٹکر ہوگئی ہے، اسکارپیو میں سوار کوئی نہ بچ سکا۔ ہم نے اسے ایک عام حادثہ تصور کرکے زیادہ توجہ نہیں دیا۔ مگر تھوڑی دیر بعد سیٹھ جلال الدین صاحب کا ممبئی سے فون آیا انھوں نے خبر دی کہ حضرت مفتی نظام الدین صاحب نوری اور ان کے صاحب زادے کا برگدوا کے قریب سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔حضرت کے انتقال کی خبر سے پورے جسم پر لرزہ طاری ہوگیا ذہن و دماغ کچھ دیر کے لیے ماؤف ہوگیا۔ حضرت مفتی صاحب کی ساری یادیں نظروں کے سامنے گویا چلنے لگیں۔یقیناً مفتی صاحب کا انتقال جماعت اہل سنت بالخصوص فیضی برادران کے لیے عظیم خسارہ ہے۔اللہ جل و علا حضرت مفتی صاحب، آپ کے صاحب زادے کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم الامینﷺ</p>
<p>شریک غم: (مولانا) صاحب علی چترویدی یارعلویخادم دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، اسکا بازار سدھارتھ نگر یو۔پی۔ انڈیا</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3105 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آہ! اب میرِ کارواں نہیں رہا

آفتابِ علم و قلم غروب ہو گیا

ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز