تازہ ترین

قربانی کے مقاصد و فضائل

اسپیشل ← ذی الحجہ
📅 08-07-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: سعدیہ بتول اشرفی (سبا)بنت _ عبد الحمید اشرفی

اللہ پاک کے بیان کردہ احکام کے آگے سر جھکا دینا ہی مقصد قربانی ہے۔قربانی انبیاء سابقین کی سنت، دینی اور دنیوی کامیابی کی ضمانت ہے ، یہ چاہے جان کی ہو یا مال کی اللہ پاک کے قرب کا ذریعہ بنتی ہے

یہ جو لفظ ہے قربانی اس کا مادہ ہے "ق ، ر ، ب " یعنی قریب ہونااصطلاح میں یہ لفظ قربان سے بنا ہے "" ہر وہ شئ جسے اللہ پاک کی راہ میں قرب حاصل کرنے کے لئے پیش کیا جائے""

قربانی کا ایک سبب غریبوں کی مدد کرنا بھی ھے _ شریعت میں گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا حکم دیا گیا ایک حصہ اپنے لئے ایک رشتہ داروں کے لئےاور ایک حصہ غریبوں کے لئے _غریبوں کی مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ اس عمل کا مقصد "صلہ رحمی " کو مسلم معاشرے میں فروغ دینا بھی ھے

قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد میں کی جاتی ھے آپ کا یہ عمل اللہ پاک کی بارگاہ میں ایسا مقبول ہواکہ قیامت تک صاحب نصاب پر قربانی کرنا فرض قرار دیا گیا اس میں یہ حکمت پوشیدہ ہے کہ جانور کو ذبح کرکے سنت ادا کرنے کے ساتھ مسلمان آپ علیہ اسلام کے اسوۂ حسنہ کو بھی اپنائیں جس طرح رب کے حکم کے آگے حضرت ابراھیم علیہ السلام نے بیوی اور بچے کو ریگستان میں چھوڑدیا ، جان و مال کو قربان کیا ، دہکتی ہوئی آگ میں کود گئے صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا کے لئےمسلمان آپ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے جان و مال کی قربانی اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کرے اور رب کے ہر حکم کے آگے سر جھکا دے

یہ شہادت گہ الفت میں قدم رکھنا ہےلوگ آسان سمجھتے ھیں مسلماں ہونا

قارئین کرام!قربانی نماز ، روزہ ، زکوۃ ، حج ہر عبادت میں پائی جاتی ھےنماز میں نیند و عیش کی قربانی _ زکوۃ میں مال ودولت کی قربانی _ روزے میں کھانے اور پینے سے رک جانا اپنی خواہش کو قربان کردینا حج میں اپنی جان کو مشقت میں ڈالنا اور مال کو قربان کردینا

غرض کہ قربانی پہلی امتوں میں بھی تھی اور اسلام میں بھی بہت ہی اہم رکن اور اللہ پاک کے قرب کا ذریعہ ہےجس کے کرنے کا خود اللہ رب العزت نے حکم دیا ہے ارشاد فرمایا

فصلِّ لربّک ونحر (سورۂ کوثر آیت ٢)تو تم اپنے رب کے لئے نماز پڑھو اور قربانی کرو

یہ قربانی کس کے لئے ؟چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہےقُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱۶۲)

تم فرماؤ بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو رب سارے جہان کا۔

قربانی میں تمہاری کیا چیز بارگاہ الٰہی میں پہنچتی ہے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے

لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْؕ-كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْؕ-وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ(۳۷)

اللہ کے ہاں ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں اورنہ ان کے خون، البتہ تمہاری طرف سے پرہیزگاری اس کی بارگاہ تک پہنچتی ہے ۔ اسی طرح اس نے یہ جانور تمہارے قابو میں دیدئیے تا کہ تم اس بات پر اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور نیکی کرنے والوں کو خوشخبری دیدو۔

زمانۂ جاہلیت میں لوگ قربانی کے خون سے کعبۂ معظمہ کی دیواروں کو آلودہ کرتے اور اسے قرب کا ذریعہ سمجھتے تھے جب مسلمانوں نے حج کے بعد اسی کام کا ارادہ کیا تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئ اور ارشاد فرمایا: اللہ پاک کی بارگاہ میں ہرگز ان کی قربانیوں کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خون _ البتہ تمہاری طرف سے پرہیز گاری اس کی بارگاہ تک پہنچتی ہے اور قربانی کرنے والے صرف نیت کے اخلاص اور تقوی کی شرائط کی رعایت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرسکتے ہیں قربانی کا مقصد صرف اللہ پاک کی رضا ہو کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے

معززقارئین! نیت عمل کو مقبول بنادیتی ہے نیت کا بڑا رول ہے عمل میںجب جمرات میں کنکری ماری جاتی ہے شیطان کو اس نیت کے ساتھ کہ میں اپنے اندر کے شیطان کو مار رہا ہوں جو مجھے ذکر خدا سے غافل کرتا ہےاگر وہ کنکری اور تمہاری نیت قبول ہوئ تو پھر تم دیکھوگے کہ زندگی بھر شیطانی وسوسے نہیں آئیں گے کیوں کہتم نے ماردیا شیطان کو وہاں پر _اسی طرح جب قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت نیت ہو کہ اپنے اندر کے تمام خرافات کو ذبح کررہا ہوں اور تمہاری نیت سچی ہو تو پھر تم دیکھو گے وہ بری حرکتیں تمہارے اندر نہیں ہوں گیں یہ قربانی کا مفہوم و مقصد ہے کہ اپنے اندر کی تمام بری خصلتوں کو خرافات کو ذبح کرو

اور اللہ پاک نے فرمایا: كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ __ اسی طرح ہم نے یہ جانور تمہارے قابو میں دے دئیے

فرمایا: تمہارے قابو میں دے دئیے کہ اس سے تمہیں اللہ پاک کی عظمت معلوم ہو کہ اس نے ان جانوروں کو تمہارے قابو میں دے دیا جنہیں لوگوں کے قابو میں دینے پر اس کے علاوہ اور کوئی قادر نہیں اور اس بات پر تم اللہ پاک کی بڑائ بیاں کرو کہ اس نے تمہیں ان جانوروں کو مسخر کرنے اور ان کے ذریعے تقرب حاصل کرنے کے طریقے کی ہدایت دی اور ائے محبوبﷺ! آپ ان لوگوں کو اعمال قبول ہونے کی خوش خبری اور جنت کی بشارت دے دیں جو نیک کام کرنے میں مخلص ہیں( صراط الجنان)

فضائل _

حضور تاجدار ختم نبوت ﷺ سے صحابہ کرام نے عرض کی : یارسول اللہﷺ ! یہ قربانیاں کیا ھیں ؟ آپﷺ نے فرمایا تمہارے باپ ابراھیم علیہ السلام کی سنت ہیںصحابہ کرام نے عرض کی _ یارسول اللہ ﷺ ! ان میں ہمارے لئے کیا ثواب ہے؟ فرمایا: ہر بال کے بدلے ایک نیکی ہے "" عرض کیا اور اون میں ؟ " فرمایا: اس کے ہر بال کے بدلے بھی ایک نیکی ہے( ابن ماجہ ، کتاب الاضاحی۔ باب ثواب الاضیحہ ،رقم ٣١٢٧ ج ٣ ص ٥٣١)

سبحان اللّٰہ__

ایام قربانی میں( ١٠,١١٠١٢ ذی الحجہ) میں انسان کا کوئ بھی عمل اللہ پاک کی بارگاہ میں قربانی کے جانور کا خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے اور قیامت کے روز قربانی کا یہ جانور اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنے سینگوں ، بالوں اور کھروں سمیت حاضر ہوگا اور بلاشبہ قربانی کے جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ پاک کی بارگاہ میں مرتبۂ قبولیّت کو پالیتا ھے تو ائے مومنوں ! خوش دلی سے قربانی کیا کرو(ترمذی شریف ، ج ٣ ص ١٦٢حدےث ١٤٩٨)

المعجم الکبیر حدیث نمبر ٢٧٣٦ میں یہ فرمان پاک ملتا ہے کہ جس نے خوش دلی سے طالب ثواب ہو کر قربانی کی تو وہ (قربانی)آتش جہنم سے حجاب (روک) ہوجائے گی

معزز قارئین! معجم الکبیر کی ہی حدیث نمبر ١٠٨٩٤ میں بیان ہے کہ جو روپیہ عید کے دن قربانی میں خرچ کیا گیا اس سے زیادہ کوئ روپیہ پیارا نہیں

سبحان اللہ العظیم_

تاجدارِ ختم نبوت ﷺ نے فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا سے فرمایا: فاطمہ! ( رضی اللہ عنہا) اٹھو اور اپنی قربانی کے پاس جاؤ اور اسے لے کر آؤ کیوں کہ اس کے خون کا پہلا قطرہ گرنے پر تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ ! یہ انعام ہم اہلِ بیت کے لئے خاص ھے یا ہمارے اور تمام مسلمانوں کے لئے عام ھے؟ تو تاجدارِ کائنات ﷺ نے ارشاد فرمایا: بلکہ ہمارے اور تمام مسلمانوں کے لئے عام ھے( المستدرک حدیث نمبر٧٦٠٠)

اللہ پاک اخلاص کے ساتھ قربانی کرنے اور مقصد قربانی کو سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1867 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

فلسفہ حج

حج کی فضیلت، اجر و ثواب اور حج نہ کرنے پر وعید

قربانی کریں، غریبوں کا خیال رکھیں اور ریاکاری سے بچیں!!!

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز