منقبت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ

اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت، مجدد دین و ملت پروانہء شمع رسالت، امام اہل سنت، الشاہ امام احمد رضا خان فاضل قادری برکاتی رضی اللہ عنہ

ہو رہا ہے ذکر تیرا ہر گھڑی احمد رضاکیونکہ توہے بالیقیں رب کا ولی احمد رضا

علم و حکمت کی نمایا روشنی احمد رضابالیقیں کی دور تم نے تیرگی احمد رضا

کہہ رہا ہے تیرا ہر عاشق یہی احمد رضاہیں ہماری جان بھی اور زندگی احمد رضا

گلشن ملت ہے تازہ ان کے دم سے بالیقیں"گیسوئے ملت کی ہے مشاطگی احمد رضا"

فضل رب سے آپ ہیں غوث الوری کے جانشیںہند میں ہیں وقت کے نعمان بھی احمد رضا

نائب حسان تم کو کہہ رہا ہے ہر کوئیمدحت سرکار تم نے ایسے کی احمد رضا

کہہ رہا ہے تیرا ہر عشاق برجستہ یہیبالیقیں ظلمت میں ہے تو روشنی احمد رضا

مصطفیٰ کے عشق سے اعزاز یہ حاصل ہواہر کوئی ہے شیدا تیرا سیدی احمد رضا

مسلک حق کو بھلا پہچانتے ہم کس طرح؟گر نہیں کرتے ہماری رہبری احمد رضا

شاہد خستہ سرا ہے تو ثریا بالیقیںکس قدر اس سے بیاں ہو شاں تری احمد رضا

اذن پھر شہر بریلی کا اسے کردو عطاشاہد خستہ کی ہے خواہش دلی احمد رضا

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

اعلیٰ حضرت کے ایک نعتیہ شعر کی تشریح

اعلٰی حضرت: عشقِ رسولﷺ کا مینارِ نور

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ: تجدیدی کارنامے
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز