منقبت: ہے بہت اونچی فضلیت اعلیٰ حضرت آپ کی

ہے بہت اونچی فضلیت اعلیٰ حضرت آپ کیسارے عالم میں ہے شہرت اعلیٰ حضرت آپ کی

دور حاضر میں ہیں علما اور مشائخ تو بہتہے مگر پھر بھی ضرورت اعلیٰ حضرت آپ کی

وہ بھٹک سکتا نہیں راہ ہدایت سے کبھیجس کے دل میں ہے محبت اعلیٰ حضرت آپ کی

دولتِ مکیّہ لکھی چند ہی لمحات میںواہ وا کیا ہے ذہانت اعلیٰ حضرت آپ کی

عاشقِ محبوب داور کے خیال و فکر پرخوب چلتی ہے حکومت اعلیٰ حضرت آپ کی

روۓ دیں ایسا نکھارا آپ کے کردار نےبھاگئی ہر اک کو ندرت اعلیٰ حضرت آپ کی

سر نگوں ہوجائیں کیسے باطلوں کے سامنےجن پہ ہے چشمِ ہدایت اعلیٰ حضرت آپ کی

دور منزل ہے مری اور حاسدیں ہیں راہ میںچاہیے مجھ کو قیادت اعلیٰ حضرت آپ کی

عقل اور بینائی میری نور سے معمور ہوچاہیے عرفانی طلعت اعلیٰ حضرت آپ کی

مفتی اعظم دیے حامد رضا امجد علیواہ وا کیا ہے عنایت اعلیٰ حضرت آپ کی

دیکھتے ہی بول اٹھا دل اپنے یہ الفاظ میںہے بہت پر نور تربت اعلیٰ حضرت آپ کی

آپ کی کہتی ہے تفسیر و فقہ علم کلامہے کرامت پر کرامت اعلیٰ حضرت آپ کی

شعر گوئی کا نہیں مجھ میں حسیں انداز ہےکیسے پھر ہو پائے مدحت اعلیٰ حضرت آپ کی

اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت بس لکھوںلکھ نہیں سکتا فضیلت اعلیٰ حضرت آپ کی

ہے مقدر کا دھنی خورشید انؔور امجدیہوگئی حاصل جو نسبت اعلیٰ حضرت آپ کی

فقیر صابریمحمد خورشید انؔور امجدی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

اعلیٰ حضرت کے ایک نعتیہ شعر کی تشریح

اعلٰی حضرت: عشقِ رسولﷺ کا مینارِ نور

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ: تجدیدی کارنامے
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز