نعت شریف: خدا تو خود بھی کرتا ہے ثنا خوانی محمد کی
📅 27-10-2024
👁 2 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
نعت رسول

وہ عالی مرتبت ہے ذات سلطانی محمد کیجہاں ملتی ہے خوش بختوں کو دربانی محمد کی

عجب کیا ہے اگر ہم مدح خوانی کرتے ہیں ان کیخدا تو خود بھی کرتا ہے ثنا خوانی محمد کی

مکان ولامکاں اللہ نے تخلیق تو کر دیمگر ہے حکمرانی اور نگہبانی محمد کی

جہاں جبریل کے پر بھی جھلس جائیں اگر جائیںیہ وہ اعجاز ہے معراج جسمانی محمد کی

مرے آقا کی بے چینی میں امت کی شفاعت ہےنہ دیکھی جائے گی حق سے پریشانی محمد کی

تمنا ہے کہ ساحر آپ کو اب روبرو دیکھوںپڑھوں تفسیر میں بھی ذات قرآنی محمد کی

نتیجۂ فکر: فصیح احمد ساحر، کلکتہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 77 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 50 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 47 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 44 ویوز

حضور اقدسﷺ کا اسوہ دونوں جہاں میں کامیاب بناتا ہے۔
👁 41 ویوز