Hamari Aawaz

انتقال پر ملال

انتقال و تعزیت
📅 05-06-2026 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر پڑھی گئی کہ ازہرِ ہند جامعہ اشرفیہ مبارک پور، ضلع اعظم گڑھ کے استاذ، ماہنامہ اشرفیہ کے کامیاب و مقبول مدیر، ممتاز صحافی، درجنوں کتابوں کے مصنف و مرتب، اپنے عہد کے نکتہ رس خطیب، ادیب اور اہلِ علم و قلم کی معروف شخصیت حضرت علامہ مولانا مبارک حسین صاحب مصباحی کا کل شب تقریباً 11:45 بجے انتقال ہوگیا۔حضرت موصوف نے اپنی پوری زندگی تدریس، تصنیف، تحقیق، صحافت، اصلاحِ معاشرہ اور دینی و علمی خدمات کے لیے وقف رکھی۔ آپ نے عرصۂ دراز تک ماہنامہ اشرفیہ کی کامیاب ادارت فرمائی اور اپنی علمی و قلمی کاوشوں کے ذریعے ملک و ملت کی گراں قدر خدمت انجام دی۔ آپ کی متعدد علمی و تحقیقی تصانیف اہلِ علم کے لیے سرمایۂ افتخار ہیں۔آپ کا وصال علمی، ادبی، صحافتی اور دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ آپ کی علمی بصیرت، سنجیدہ فکر، شائستہ تحریر اور مخلصانہ خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور اپنے حبیبِ پاک، صاحبِ لولاک، رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے حضرت علامہ مولانا مبارک حسین صاحب مصباحی کی بے حساب مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں کو درگزر فرمائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعٹ مقام عطا فرمائے، اپنی جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرمائے، اور پسماندگان، اہلِ خانہ، تلامذہ، متعلقین اور جملہ محبین کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عطا فرمائے۔آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ</p>
<p>محمد شمیم احمد نوری مصباحیخادم:دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤ شریف، باڑمیر (راجستھان)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3169 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آہ! اب میرِ کارواں نہیں رہا

آفتابِ علم و قلم غروب ہو گیا

ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز