Hamari Aawaz

محبوب دوعالم کی اداؤں کی قسم اور فاضل بریلوی کا یہ شعر

انبیاے کرام ← نبی کریمﷺ
📅 17-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہما اکبر آفرین badge

ہے کلام الٰہی میں شمس و ضحیٰ تیرے چہرۂ نورفزا کی قسمقسم شب تار میں راز یہ تھا کہ حبیب کی زلف دوتا کی قسم

ازقلم: سعدیہ بتول اشرفی

مشکل الفاظ کے معنی:کلام الٰہی:- اللہ پاک کا کلامشمس:- سورۂ شمسضحی:- سورۂ ضحینور فزا:- نوربار ، نہر بڑھانے والاشب تار:- اندھیری رات واللیل اذا سجیدوتا:- کنڈل ، خم دار

مطلبِ شعرقرآن پاک میں رب قدیر شمس و ضحی فرما کر آپ کے چہرۂ مبارکہ کی قسم ارشاد فرمائی،واللیل فرماکر زلف مبارک کی قسم ارشاد فرمائوَ الضُّحٰىۙ(۱)وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ(۲)قسم ہے چہرۂ عنبر اور زلف عنبریں کی جبکہ وہ ڈھلک کر آجائے۔

سبحان اللہ! اللہ پاک نے کئی مقامات پر قسم ارشاد فرمائی۔۔۔۔فرماتا ہے:وَ النَّجْمِ اِذَا هَوٰىۙ(۱)اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم جب یہ معراج سے اترے۔ (ترجمۂ کنز الایمان)

النجم کی تفسیر میں مفسرین کرام کے بکثرت اقوال مشہور ہیں ان میں سے ایک یہ کہ "النجم" اتنے ظاہری معنی پر ہے اور یہ کہ اس سے مراد قرآن ہے۔

حضرت جعفر بن محمد رحمۃ اللہ علیہ سے مروی کہ اس سے مراد آقاﷺ ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ قلبِ محمدﷺ ہے اور یہ بھی استدلال کیا گیا ہے کہ اللہ پاک کے فرمان:وَالسَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ(۱)وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ(۲)النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ(۳)آسمان کی قسم اور رات کو آنے والے کی قسم اور کچھ تم نے جانا وہ رات کو آنے والا کیا ھے خوب چمکتا تارا۔ (ترجمہ کنزالایمان)

سبحان اللہ!اس میں بھی " النجم" سے مراد حضورﷺ ہیں سلمی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو روایت کیا

آیات کریمہ آقاﷺ کی فضل و شان میں اس حد تک پہنچی ہوئ ہیں کہ کوئی عدد اس کو گھیر نہیں سکتا۔

ایک اور مقام پر اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ(۱۵)الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ(۱۶)تو قسم ہے ان کی جو الٹے پھریں ، سیدھے چلیں ، تھم رہیں۔ (ترجمہ کنزالایمان)(شفا شریف)

ایک اور مقام پر اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہےلَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱)وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۲)مجھے اِس شہر کی قسم۔ جبکہ تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔

سبحان اللہ !یہاں پر مکہ مکرمہ کی قسم ارشاد فرمائ گئ مکان کی بزرگی رہنے والے کی وجہ سے ہوتی ہے مکین جتنا افضل و اعلیٰ ہوگا مکان بھی اتنا افضل و اعلیٰ مانا جائے گا۔ (صراط الجنان)

سبحان اللہ ! اللہ پاک ارشاد فرماتا ہےمجھے اس شہر کی قسم جبکہ تم اس میں تشریف فرما ہو۔

وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملاکہ کلام مجید نے کھائی شہا ترے شہر و کلام و بقا کی قسم

ارشاد باری تعالیٰ ہے:وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ(۸۸)رسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے رب!یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ(۷۲)اے حبیب! تمہاری جان کی قسم! بیشک وہ کافر یقینااپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں۔ (شرح حدائق بخشش)

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:وَ الْعَصْرِۙ(۱)

والعصر ہے تیرے زمان کی قسملعمرک ہے تیری جاں کی قسموالبلد ہے تیرے مکاں کی قسمترے رہنے کی جا کا کیا کہنا

سبحان اللہ!ہر ایک اپنے پیارے ہی کی قسم ارشاد فرماتا ہے اللہ پاک نے اپنے حبیب اپنے پیارے کی قسم یاد فرمائی۔ (شرحِ حدائق بخشش)

سبحان اللہ ! کیا ہی شان محبوبیت ہے

ہے کلام الٰہی میں شمس و ضحی ترے چہرۂ نور فزا کی قسمقسم شب تار میں راز یہ تھا کہ حبیب کی زلف دوتا کی قسم

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Senior Writer ★★★★★
ہ

ہما اکبر آفرین

📍 Faizabad

📰 187 پوسٹ👁 216 قارئین📊 1.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

''جوامع الکلم'' حضور علیہ السلام کا ایک عظیم الشان معجزہ

غیب داں نبی کی غیبی باتیں

دنیائے گفتار کے مالک

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز