تازہ ترین
Hamari Aawaz

آدابِ بارگاہِ رسالت مآبﷺ(قسط نمبر 9)

انبیاے کرام ← نبی کریمﷺ
📅 10-11-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: محمد نثار نظامی badge

<p>از قلم : ابوحامد محمد شریف الحق رضوی ارشدی</p>
<p>باعثِ ایجادِ عالم 'شہنشاہِ دوعالم ' حضور اقدس ' رحمتِ عالم ' نورِ مجسم ' شفیعِ معظم ' احمد مجتبیٰ ' محمد مصطفیٰ ' محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب کسی کے حق میں کوئی فیصلہ فرمادیں تو پھر کسی کے لیے حکم عدولی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی -آیۂ کریمہفلا وربك لايؤمنون حتی يحكموك فيما شجر بينهم ثم لايجدوا فی انفسهم حرجا مما فضيت ويسلموا تسليما(پارہ ' 5/ سورۂ نساء ' رکوع ' 6/ آیت ' 65/ترجمہ : تو اے محبوب تمہارے رب کی قسم وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنائیں پھر جو کچھ تم فرمادو اپنے دلوں میں اس سے رکاوٹ نہ پائیں اور جی سے مان لیں -(کنزالایمان)معنی یہ ہیں کہ جب تک آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلے اور حکم کو صدق دل سے نہ مان لیں مسلمان نہیں ہوسکتے سبحان اللہ اس سے رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شانِ اقدس معلوم ہوتی ہے -شانِ نزول :پہاڑ سے آنے والا پانی جس سے باغوں میں آب رسانی کرتے ہیں اس میں ایک انصاری کا حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جھگڑا ہوا معاملہ سیدعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے حضور پیش کیا گیا حضور اقدس رحمت عالم نور مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرمایا اے زبیر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) تم اپنے باغ کو پانی دےکر اپنے پڑوسی کی طرف پانی چھوڑدو یہ انصاری کو گراں گزرا اور اس کی زبان سے یہ کلمہ نکلا کہ زبیر آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں - باوجودیکہ فیصلہ میں حضرت زبیر کو انصاری کے ساتھ احسان کی ہدایت فرمائی گئی تھی لیکن انصاری نے اس کی قدر نہ کی تو حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت زبیر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو حکم دیا کہ اپنے باغ کو سیراب کرکے پانی روک لو انصافًا قریب والا ہی پانی کا مستحق ہے اس پر یہ آیت نازل ہوئی -(خزائن العرفان)اصالتِ کل ' امامتِ کل ' سیادتِ کل ' امارتِ کلحکومتِ کل ' ولایتِ کل ' خدا کے یہاں تمہارے لیے(امام احمد رضا علیہ الرحمہ)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Rising Writer ★★★★★
م

محمد نثار نظامی

📍 Faizabad

📰 44 پوسٹ👁 47 قارئین📊 1.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

''جوامع الکلم'' حضور علیہ السلام کا ایک عظیم الشان معجزہ

غیب داں نبی کی غیبی باتیں

دنیائے گفتار کے مالک

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز