Hamari Aawaz

کسی بھی ادارے کا کوئی منصب کسی ایسے شخص کے حوالے نہ کیا جائے جو اس کا حریص اور خواہش مند ہو

مذہبی مضامین ← حدیث پاک
📅 30-12-2020 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>حضرت برید بن عبداللہ سے روایت ہے میں اور میرے چچا کے بیٹوں میں سے دو آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ان دونوں میں سے ایک نے کہا : اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے آپ کی تولیت میں جو دیا اس کے کسی حصے پر ہمیں امیر بنا دیجیے ۔ دوسرے نے بھی یہی کہا ۔ آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم! ہم کسی ایسے شخص کو اس منصب (عہدہ) کی ذمہ داری نہیں دیتے جو اس عہدے اور منصب کا حریص ہو، نہ ایسے شخص کو عہدہ دیتے ہیں جو اس کا خواہش مند ہو۔ (صحیح مسلم)اس حدیث سے یہ بات بالکل واضح ھے کہ رسول اللہﷺ نے اصرار فرمایا کہ کسی بھی ادارے کا کوئی منصب کسی ایسے شخص کے حوالے نہ دیا جائے جو اس کا حریص اور خواہشمند ہو- کیونکہ پھر اس شخص سے اس عہدے کے تقاضے اور معاملات میں انصاف اور عدالت کی توقع نہیں کی جا سکتی ھے-ایک جگہ اور رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ کبھی کسی عہدہ کے طالب نہ ہونا کیونکہ اگر تمہیں یہ مانگنے کے بعد ملے گا تو اللہ پاک اپنی مدد تجھ سے اٹھا لے گا، تو جان، تیرا کام جانے اور اگر وہ عہدہ تمہیں بغیر مانگے مل گیا تو اس میں اللہ کی طرف سے تمہاری اعانت کی جائے گی- (صحیح بخاری)</p>
<p>پیش کش: خبیر عالم نوری، کان پور</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3094 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

شراب، شرابی اور اس کے احکام و انجام کے متعلق 40 حدیثیں

الأربعين لصاحبِ جوامع الکلم و الحکم (چھٹی حدیث)

الأربعين لصاحبِ جوامع الکلم و الحکم (چوتھی حدیث)

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز