حافظ ملت عہد ساز اور انقلاب آفریں شخصیت کے مالک تھے: مولانا بدرالدین مصباحی
<p>لکھنؤ: ہماری آواز(پریس ریلیز)17جنوری//دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور میں عرس حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز مرادآبادی علیہ الرحمہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانابدرالدین مصباحی نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ ایک عہد ساز اور انقلاب آفریں شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی لمحات دین متین کی خدمت گزارے۔انہوں نے کہا کہ حضور حافظ ملت کا سب سے بڑا کارنامہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور ہے۔جہاں سے اب تک ہزراوں کی تعداد میں علماء کرام فارغ ہو کر ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ حضور حافظ ملت نے اپنے علم وفن اور تقویٰ وطہارت سے عالم اسلام کو منور و روشن کیاجن کی چمک سے آج بھی علمی، عملی،آفاقی اور انقلابی دنیامنور و تابناک ہے اورجن سے فیض یافتہ افراد آج بھی پوری جدوجہد کے ساتھ ان کے مشن کو برقرار رکھاہے اور اس کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔</p>
<p>انہوں نے کہا کہ حضورحافظ ملت علیہ الرحمہ آپ اپنی مختصر سی زندگی میں علمی اورعملی دنیامیں زبردست انقلاب برپاکیا۔آپ علیہ الرحمہ جہاں علم و حکمت اور فکر و نظر میں اعلیٰ مقام پر فائز تھے وہیں اخلاص و احسان اور تقویٰ آپ کا شعار تھا۔اخلاق حسنہ اور عادات جمیلہ آپ کا امتیازی وصف تھا۔اللہ رب العزت نے حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ میں یہ اوصاف“ حسن خلق، تواضع و انکساری، بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت، غریبوں، یتیموں اور مسکینوں کی مدد کرنا وغیرہ عطا بدرجہئ اتم موجود تھے۔مولانا نے کہا کہ آج بھی حضور حافظ ملت جامعہ اشرفیہ مبارکپور میں اپنا فیضان لٹا رہے ہیں۔جوہ بھی آپ کی بارگاہ میں جاتا ہے، وہاں سے مالا مال ہو کر واپس آتا ہے۔پروگرام کاآغازقاری روشن القادری کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ محمد اویس رضا نے منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔پروگرام کا اختتام صلوۃ وسلام اور مولانا بدرالدین مصباحی کی دعا پر ہوا</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز