Hamari Aawaz

مِدحتِ اعلی حضرت

سیرت و شخصیات ← خانوادۂ رضا
📅 03-10-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

یوم ولادت رضا پر خصوصی پیش کش

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، مسقط عمان

ہر زباں پر ہے رَواں مِدحتِ اعلی حضرتواہ کیا شان ہے ، کیا شوکتِ اعلی حضرت

اونچے اونچوں کو پتہ اُن کے قدم کا نہ ملاجانے کس اَوج پہ ہے رفعتِ اعلی حضرت

چودھویں کا وہ مجدد ہوا بدرِ کاملختم ہوگی نہ کبھی طَلعتِ اعلی حضرت

عشقِ سرکار نے ممتاز کیا ہے اُن کوکون ہے جس سے گھٹے عزتِ اعلی حضرت

بُغض والوں کی نظر اُن کا عُلو کیا سمجھےعشق والوں سے سنو ! عظمتِ اعلیٰ حضرت

جلوۂ نور ہے یا اُن کے قلم کی تحریرخوشنما چاند ہے یا سیرتِ اعلی حضرت

دشمنِ دیں پہ چلائی جو رضا نے شمشیرسب اُسے کہنے لگے "حشمتِ" اعلی حضرت

اب بھی اُس نام سے لرزاں ہیں وہابی نجدیکوئ دیکھے تو ذرا ہیبتِ اعلٰی حضرت

اُس کے ایمان و عقیدے کا گُہر ہے محفوظجس مسلماں کو ملی نسبتِ اعلیٰ حضرت

جب سے ہاتھوں میں مرے دامنِ اختر آیااے فریدی ہے مجھے قُربت اعلیٰ حضرت

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3066 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرتِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحم ة اللہ تعالیٰ علیہ

حضور مفتی اعظم، تعظیمِ نسبت اور ہمارا کردار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز