منقبت: واقف رمز و سر شریعت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

سیدی سرکار اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی بارگاہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک ادنی کاوش۔

محمد ازہرالاسلام نعمانی ازہری

عشق ومحبت عشق و محبت اعلی حضرت اعلی حضرترشد و ہدایت رشد و ہدایت اعلی حضرت اعلی حضرت

حامی سنت ماحی بدعت اعلی حضرت اعلی حضرتواقف رمز و سر شریعت اعلی حضرت اعلی حضرت

سر پہ تمھار ے تاج کرامت اعلی حضرت اعلی حضرتقائد ملت بحر طریقت اعلی حضرت اعلی حضرت

گم گشتہ راہوں کو تم نے علم و عمل کی ضو بخشیتم ہو امین وحدت امت اعلی حضرت اعلی حضرت

اونچا کیا اسلام کا پرچم کفر و ضلالت بدعت کشآپ کی صورت آپ کی سیرت اعلی حضرت اعلی حضرت

دین نبی کی حفظ و صیانت کے صدقے میں مولی نےتجھ کو بخشی ہے یہ امامت اعلی حضرت اعلی حضرت

لکھ کے فتاوی رضویہ اور دے کے خزانہ ایماں کااہل سنن کو بخشی عزت اعلی حضرت اعلی حضرت

ملک سخن کے فرماں روا ہیں اہل سنن کے سر کا تاجکیسے بیاں ہو آپ کی مدحت اعلی حضرت اعلی حضرت

عشق نبی کی بھٹی میں تپ کر تم کندن بن نکلےجلوہ گہ اعجاز نبوت اعلی حضرت اعلی حضرت

علم و عمل کا صدقہ عطا ہو زنگ دلوں کے ہوں کافورکر دو خدا را ہم پہ عنایت اعلی حضرت اعلی حضرت

فیض رضا کےجلووں سے خوش نام ہوا عاصی ازہرہے یہ یقیناً تیری کرامت اعلی حضرت اعلی حضرت

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

سیرتِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحم ة اللہ تعالیٰ علیہ

حضور مفتی اعظم، تعظیمِ نسبت اور ہمارا کردار
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز