تازہ ترین

میرے صحابہ ستاروں کے مانند ہیں: تحقیق و تشریح

سیرت و شخصیات ← صحابہ کرام
📅 09-02-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ترسیل : محمد ہاشم اعظمی مصباحینوادہ مبارک پور اعظم گڑھ یو پی</p>
<p>محترم قارئینِ کرام : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرات اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کو سفینۂ نجات اور سلامتی کا ذریعہ قراردیا اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ہدایت کے درخشاں ستارے قرار دیا۔ارشاد فرمایا : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے فرمایا:میرے صحابہ رضی اللہ عنہم ستاروں کے مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے ۔ (مرقاۃ المفاتیح مترجم اردو جلد نمبر 11 صفحہ نمبر 334)حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ ، وَأَبُو الْفَضْلِ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ السِّنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ ، حَدَّثَنَا التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رَبْعيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” اقْتَدُوا بِاللَّذِينَ مِنْ بَعْدِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ” ، وَقَال : أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ ۔ترجمہ : ترجمہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے کہا میرے بعد ابی بکر و عمر رضی اللہ عنہما کی پیروی کرنا اور کہا کہ میرے صحابہ رضی اللہ عنہم ستاروں کے مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے ہدایت پا جاؤ گے ۔(مشکوۃ المصابیح صفحہ نمبر 554 ، زجاجۃ المصابیح جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 334)،(الشفا بأحوال المصطفى للقاضي عياض الْقَسَمَ الثاني : فِيمَا يجب عَلَى الأنام من حقوقه الْبَابِ الثالث : فِي تعظيم أمره ووجوب توقيره وبره رقم الحديث: 61, الحكم: إسناده حسن)۔مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح میں حضرت امام ملاعلی قاری حنفی رحمۃ اللہ علیہ امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے رقمطراز ہیں :نحن معاشر اهل السنة بحمد الله رکبنا سفينة محبة اهل البيت واهتدينا بنجم هدی اصحاب النبی صلی الله عليه وسلم فنرجوا النجاة من اهوال القيامة ودرکات الجحيم والهداية الی مايوجب درجات الجنان والنعيم المقيم ۔ترجمہ : الحمد للہ ہم اہل سنت وجماعت ، اللہ کے فضل و کرم سے اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کی محبت کی کشتی میں سوار ہیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہدایت کے ستاروں سے رہبری پا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ قیامت کی ہولناکیوں سے اورجہنم کے طبقات سے نجات عطا فرمائے گا ، ہمیشہ رہنے والی اور نعمتوں والی جنت کے اونچے مقاما ت پر پہونچائیگا ۔ (حاشیہ زجاجۃ المصابیح جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 315، باب مناقب اہل بیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،مرقاۃالمفاتیح جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 610)۔حدیث : أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ کے تمام راوی ثقہ ہیںتخریج حدیث امام قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ:اس حدیث کے رجال تمام کے تمام ثقہ ہیںالْقَاضِي أَبُو عَلِيٍّ الحسين بن محمد الصدفيان کے بارے میں امام ذہبی کا کہنا ہے کہ لإمام العلامة الحافظ، برع في الحديث متنا وإسنادا مع حسن امام علامہ الحافظ جن کی حدیث متن و سند کے لحاظ سے حسن ہوتی ہےأَبُو الْحُسَيْنِ المبارك بن عبد الجبار الطيوريان کے بارے میں ابن حجر اور امام ذہبی کہتے ہیں کہ یہ ثقہ ثبت ہیںوَأَبُو الْفَضْلِ أحمد بن الحسن البغداديان کے بارے میں یحی بن معین السمعانی اور امام ذہبی کہتے ہیں کہ ثقہ حافظ تھےأَبُو يَعْلَى أحمد بن عبد الواحد البغدادىخطیب بغدادی کہتے ہیں کہ یہ حدیث میں حسن تھےأَبُو عَلِيٍّ السِّنْجِيُّ الحسن بن محمد السنجيخطیب بغدادی کہتے ہیں یہ بڑے شیخ تھے اور ثقہ تھےمُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ محمد بن أحمد المحبوبییہ امام ترمذی کے شاگرد ہیں ان کے بارے میں امام حاکم صاحب مستدرک اور امام ذہبی کا کہنا ہے کہ یہ ثقہ حافظ تھےلتِّرْمِذِيُّ محمد بن عيسى الترمذییہ امام ترمذی ہیں صاحب السنن الترمزی جن کے حفظ ع ثقات میں کوئی شک نہین ہےالْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الواسطیان کے بارے میں امام احمد کہتے ہیں کہ ثقہ ہیں سنت کے پیرو ہیں اور ابو حاتم و ابن حجر کہتے ہیں صدوق ہیںسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَیہ ثقہ و امام ہیںزائدة بن قدامة الثقفيابو حاتم ، امام نسائی ، ابن حجر کہتے ہیں کہ یہ ثقہ ہیںعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍامام ذہبی ، ابو حاتم ، ابن حجر نے اس کی توثیق کی ہےرَبْعيِّ بْنِ حِرَاشٍابن سعد ، ذہبی ، ابن حجر نے اسے ثقہ کہا ہےحُذَيْفَةَ رضی اللہ عنہیہ صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کی عدالت پر شک کرنا ہی نقص ایمان کی نشانی ہے(ڈاکٹر جاوید چشتی)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2541 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

نبی ﷺ کے ساتھ صحابہ کرام کی محبت و فدائیت

امیرالمومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز