توصیفِ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

آسمانِ ہدایت کے نجم یکتا، محبوب مصطفیٰ ، صحابٸ رسول ، رہبر امت ، حبیب سادات کرام ، پیشواۓ اولیاء واصفیا ، کاتب وحی ، صائب الراۓ ، عادل وثقہ ، صاحب جود وسخا ، پیکرِ تدبر وبصیرت ، امیر المٶمنین وخلیفة المسلمین حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں خراج عقیدتوصال ، ۲۲ رجب المرجب

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

مُسَلَّمُ الثُّبوت ہے ، فضیلتِ معاویہعیاں ہے شمس کی طرح کرامتِ معاویہ

وہ جس سے روٹھ جائیں تو رسول اُس سے روٹھ جاٸیںنبی سے اِس طرح کی ہے قَرابتِ معاویہ

خدا کے فضل سے ملی، اُنھیں وہ عظمتِ گراںکوئ نہ تول پاۓ گا ، جلالتِ معاویہ

نسَب میں ہیں تجلیاں قبیلۂ رسول کیقُریشیت سے بڑھ گٸ شرافتِ معاویہ

ہیں ان کی خواہرِ عزیز، جملہ مومنوں کی ماںبڑی شَرَف ماٰب ہے ، نَجابتِ معاویہ

گُلِ حیات اُن کا ہے صحابیت سے عطر بیزاِسی لیے ہے نَو بہ نو ، نَضارتِ معاویہ

تمام مومنوں کے آپ پیارے ماموں جان ہیںہمیں بہت عزیز ہے ، یہ نسبتِ معاویہ

حَسَن کے دستِ پاک سے بنے خلیفۂ رسولرضاے آل مصطفٰی ، خلافتِ معاویہ

معاویہ کے پیار سے ہمارا بیڑا پار ہےگناہ بخشواے گی ، شفاعت معاویہ

اُنھیں کوئ برا کہے تو اُس کے منہ میں خاک و آگنہ سن سکیں گے ہم کبھی اہانتِ معاویہ

جوعاشق رسول ہیں وہ ان سے پیار کرتے ہیںفقط منافقوں کو ہے ، عداوتِ معاویہ

یزید کے فریب کا ، معاویہ سے کیا حسابنبھا نہ پایا وہ شقی ، نیابت معاویہ

ہر ایک بغض و کینہ سے حیات ان کی پاک ہےسدا ہو عزت علی ، اِرادت معاویہ

جہانِ علم و فضل کے وہ دونوں آفتاب ہیںنہ کم ہے طلعت علی ، نہ طلعت معاویہ

بڑوں کے اختلاف میں پڑیں نہ ہم، یہی ہے خیرہو دل میں الفت علی، عقیدت معاویہ

وہ نجمِ برجِ رُشد ہیں وہ ہادیِ رہِ ارمفـلاح دوجہاں بـنی ، قـیادتِ معاویہ

مِلا اُنھیں بھی افتخار، وحیِ پاک لکھنے کاہے لازوال تا ابد ، کتابت معاویہ

کہا ہے عادل وثِقَہ ، محدثین نـے اُنھیںحدیث میں ہے مستند ، روایتِ معـاویہ

اُنھیں دعا نبی نے دی ہے مہدی اور ہادی کیہر ایک شک سے دور ہے ہدایتِ معاویہ

تبرکات مصطفٰی، لحد کے واسطے چنےعقیدے کا چراغ ہے ، وصیّتِ معاویہ

کشادہ ان کا دستِ پاک، آسمان کی طرحمثالِ بارشِ رواں ، سخاوتِ معاویہ

صحابہ، تابعین ہوں، کہ اولیاءِ دین ہوںسب اہلِ حق نے مانی ہے امامتِ معاویہ

ہر اک عدو پہ لعنتیں، خدا کی اور رسـول کیہے باعث رضاے رب، اطاعتِ معاویہ

یہ گوہرِ حیات ہے، یہ توشۂ نجات ہےدلِ فریدی کو ملی ، محبتِ معاویہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

نبی ﷺ کے ساتھ صحابہ کرام کی محبت و فدائیت

امیرالمومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز