تازہ ترین
Hamari Aawaz

حمد و مناجات: ترے دم سے نور سحر میرے مولا

شعر و شاعری ← حمد
📅 14-03-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: صادق طاہر قاسمی ندوی کبیر نگریمقیم حال، ریاض سعودی عرب

تمہارے ہیں شام و سحر میرے مولایہ دریا یہ مد و جزر میرے مولا

تو ہی مالک الملک کون ومکاں ہےترے تابع شمس و قمر میرے مولا

میں مدحت کے قابل نہیں ہوں مگر ہاںان اشکوں کو کردے گہر میرے مولا

مسخر ہیں تیرے اشارے پہ کاملیہ دشت و جبل، بحر و بر میرے مولا

مشیت پہ راضی، خشیت سے لرزاںعطا کر وہ قلب ونظر میرے مولا

نفع بخش ہوں تیری خلقت کی خاطرمرے سارے علم و ہنر میرے مولا

ترے نام سے میں مروں اور جیوںیہی ہے دعا ہر پہر میرے مولا

یہ دنیا کے ظالم ستم ڈھا رہے ہیںدکھا دے تو اپنا قہر میرے مولا

خطا کار ہوں میں، سزاوار ہوں میںتو رحمت سے کر در گزر میرے مولا

ہواءیں، فضاءیں،بھری کہکشاءیںہیں تیرے ہی زیر اثر میرے مولا

کسی اور شیٔ کا میں طالب نہیں ہوںتو راضی ہے مجھ سے اگر میرے مولا

تو اول تو آخر، ازل تا ابد ہےتو ہر شئ میں ہے با اثر میرے مولا

فضاؤں میں ہر سو ہیں جلوے تمہارےترے دم سے نور سحر میرے مولا

پشیماں ہوں،نادم ہوں، محشر میں کردےگناہوں سے صرف نظر میرے مولا

یہی دل کی حسرت، یہی آرزو ہےکہ جنت میں ہو میرا گھر میرے مولا

سمیع،بصیر، علیم، حکیمتو ہر شئ سے ہے باخبر میرے مولا

شہادت کا رتبہ ملے زندگی میںمرا ہے یہ عزم سفر میرے مولا

بنا لے مجھے اپنا محبوب یا ربصداقت کا پیغامبر میرے مولا

اٹھایا ہوں دست طلب تیرے آگےنہ کرنا مجھے در بدر میرے مولا

یہ شبنم کے قطرے، یہ موج روانیثنا خواں ہیں برگ و شجر میرے مولا

نہ دنیا، نہ دولت، نہ کشور کشائیکرم کی تو فرما نظر میرے مولا

خوشی سے، مسرت سے،اور سادگی سےمری زندگی ہو بسر میرے مولا

بنا حکم تیرے نہ پتہ ہلے یہنہ دریا کی کوئی لہر میرے مولا

نہیں کوئی در، تیرے در کے سوا ہےمیں تیرا ہوں دریوزہ گر میرے مولا

مری زندگی بھی حیات خضر ہوعطا کر وہ طول عمر میرے مولا

ترے دیں پہ چلنے سے روکے نہ کوئیزمانے کا کوئی نہ ڈر میرے مولا

یہ ارض وسماء ذکر کرتے ہیں سارےیہ انجم یہ شجر و حجر میرے مولا

عشاء اور مغرب تمہاری ہی خاطرفجر بھی ظہر اور عصر میرے مولا

ترے دست قدرت میں سارا جہاں ہےتجھی سے ہے نفع وضرر میرے مولا

مرا عشق سارا تمہارے لیے ہےمحبت کا سارا سفر میرے مولا

ترے دیں پہ قاءم رہوں میں ہمیشہیہی ہے دعاء سحر میرے مولا

جو عرش معلی تلک جا کے پہونچےدعاؤں میں دے وہ اثر میرے مولا

تو ظاہر،تو باطن، تو حاظر،تو ناظرہے ذروں پہ تیری نظر میرے مولا

ہیں قرآں کی آیات محکم وبینہر اک لفظ، زیر و زبر میرے مولا

ترے دیں کی خاطر مرا ہر عمل ہویہ فن اور فکر و نظر میرے مولا

معطر ہواءیں، منور فضاءمیںترے دم سے ہیں کس قدر میرے مولا

گناہوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا ہوںتو بخشش کی فرما نظر میرے مولا

وہی میری منزل ہو،مدفن ہو میرانبی کا مقدس شہر میرے مولا

رحم کا،کرم کا ہے طالب یہ صادقیہی ہے دعا، مختصر میرے مولا

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2661 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بھلا کیسی محبت ہے؟؟؟

ترے کرم کی ہے ساری بہار یا اللہ

حمد باری تعالیٰ: واحد و یکتا اللہ اللہ

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز