ترے کرم کی ہے ساری بہار یا اللہ
📅 05-03-2022
👁 5 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہماری آواز

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادریمدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

ترے کرم کی ہے ساری بہار یا اللہکہ تو ہی سب کا ہے پروردگار یا اللہ

ترے ہی نام کی پڑھتی ہیں تتلیاں تسبیحہے تجھ سے باغ جہاں عطر بار یا اللہ

ہیں تیرے ذکر میں رطب اللسان آٹھوں پہرتمام دشت و چمن کوہسار یا اللہ

وجود بخشا ہے تو نے ہی سارے عالم کوہے تو ہی خالق لیل و نہار یا اللہ

کیا ہے پیدا ہمیں مصطفےٰ کی امت میںعنایتیں ہیں تری بے شمار یا اللہ

شجر حجر ہی نہیں بلکہ ذرے ذرے سےہے تیرا فضل و کرم آشکار یا اللہ

قلم میں اشرفؔ خستہ کے روشنائی دےکہ تیری حمد لکھے بار بار یا اللہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

بھلا کیسی محبت ہے؟؟؟

حمد باری تعالیٰ: واحد و یکتا اللہ اللہ

حمد باری تعالیٰ: بندے ہیں جب خدا کے تو حمد خدا کریں
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز