اردو کی مقبول صنف افسانچہ نگاری میں ایک اور اہم روشن باب کا اضافہ
<p>دنیا کی برق رفتاری نیز تحقیق و تخلیق کے مزاج نے ہمارے سماج کو مصروف کر کے رکھ دیا ہے بالخصوص سماج کا بڑا طبقہ پڑھنے اور پڑھانے سے نالاں دکھائی دے رہا ہے ۔جس کا راست اثر اردو ادب پر پڑتا دیکھا جارہا ہے ۔وہی نوجوان نسل مختصر باتیں پسند کر رہی ہے اور طویل باتوں سے گریز ۔۔دنیا بھر میں افسانچوں کی بڑھتی مقبولیت اور اسے صحتمند طریقے سے پروان چڑھانے کے لئےگلشن افسانچہ واٹس ایپ گروپ کے تعاون سے عالمی سطح پر افسانچوں پر مشتمل کتاب کو ترتیب دیا جارہا ہے ۔ افسانچوی پر مشتمل یہ دستاویز ی تصنیف ایک ہزار ایک افسانچوں پرمشتمل ہوگی ۔ افسانچہ نگاروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تخلیقات درج ذیل ہدایات کو پیش نظر رکھ کر ارسال فرمائیں ۔افسانہ نگار اپنے دس منتخب افسانے ارسال فرمائیں ۔ افسانچہ دس سطروں سے زائد نہ ہو ۔*اپنے افسانچوں کے ساتھ تعارف اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر بھی ارسال فرمائیں ۔ •</p>
<p>تعارف میں اپنا موبائل نمبر اور رہائشی پتا ضرور لکھیں ۔تخلیقات مع تعارف درج ذیل دیئے گئے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیجی جاسکتی ہیں ۔ای میل کے ذریعہ تفصیلات بھیجنے پر خالد بشیر تیلگامی کو فون سے ضر ورمطلع فرمائیں ۔گلشن افسانچے کی اشاعت کے بعد آپ اسے قمیت ۲۵۰ روپے ادا کر کے مرتبین سے حاصل کرسکیں گے ۔افسانچے و تمام تفصیلات ۳۱ مارچ تک بھیجی جا سکتی ہیں ۔ عالمی سطح پر منعقدہ افسانچوں کے مقابلہ میں منتخب ہوئے پہلے دس افسانچوں کوبھی اس کتاب میں اہتمام سے شائع کیا جائے گا ۔رابطہ اور مزید معلومات کے لئےڈاکٹر اشفاق احمد ، ناگپور ( مہاراشٹر )خالد بشیر تلگامی ، جموں کشمیر</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں مدارسِ اسلامیہ و علمائے کرام کا ناقابلِ فراموش کردار

مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

اردوناول نگاری: آغاز و ارتقاء
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز