Hamari Aawaz

ارریہ: گنگا،جمنی تہذیب کی پاسبان و ترجمان ہے اردو: ڈی۔ایم۔

مضامین و مقالات ← زبان و ادب
📅 22-03-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>شیوہر/ارریہ: 21 مارچ، ہماری آواز(عاقب چشتی)</p>
<p>ضلع اردو سیل شیوہر کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی نگر بھون میں منعقد ہوا فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ,ہزاروں محبان اردو نے کی شرکت</p>
<p>اردو بھارت کی نہایت شیریں و میٹھی زبان ہے اور گنگا جمنی تہذیب کا نمائندہ و ترجمان ہےاردو یہاں کی نہایت قدیم زبان ہے اور یہ زبان ہمارے ملک کی تہذیب و تمدن کو اپنے آغوش میں لیے ہوئے ہے مذکورہ باتیں ضلع اردو سیل شیوہر کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی نگر بھون شیوہر میں منعقدہ فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے شیوہر ڈی ایم جناب سجن آر نے کہی اور مزید بتایا کہ اردو ہمارے یہاں کی دفتری زبان ہے اس کی ترویج و ترقی کے لیے ہماری حکومتیں بھی کوشاں رہتی ہیں اور اردو اساتذہ و اردو طبقہ بھی پیش پیش رہتے ہیں اس کی تعلیم و تعلم پر توجہ دیں اور جہاں اس کی پڑھائی ہوتی ہے ان سبھی تعلیمی مراکز کی ترویج و ترقی ہو اس زبان کی ترویج و ترقی کے لیے جو کچھ ممکن ہوگا کیا جائے گا اردو اپنے ملک کی نہایت شیریں و خوبصورت زبان ہے اور گنگا جمنی تہذیب کا نمائندہ ہےجبکہ شیوہر ایس پی سنجے بھارتی آئی پی ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو بھاشا بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے اس زبان کی اپنی الگ پہچان ہے بولنے سننے میں یہ زبان نہایت بھلی لگتی ہے اور یہ ہمارے کلچر کی ترجمان ہے اور اس ملک کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں مختلف زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں ان زبانوں میں اردو زبان سب سے زیادہ شستہ و شائستہ زبان ہےجبکہ اشتیاق احمد انصاری ایس ڈی ایم شیوہر نے کہا کہ اردو ڈائریکٹویٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے زیر اہتمام فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ کے انعقاد سے اردو زبان کی ترقی ہوئی ہے اور لوگوں کے درمیان اردو زبان کی تعلیم و تعلم کا ذوق و شوق پیدا ہوا ہے اس کے میں محکمہ کے ڈائریکٹر کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اردو کے جو بھی مسائل ہونگے ان کو حل کیا جائے گاسیمینار کا افتتاح ڈی ایم,ایس پی,ایس ڈی ایم نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کیا اور ضلع کے اردو معلمین و معلمات کو اردو ادب کی ترویج و ترقی میں گرانقدر خدمات کے لیے مڈل سے نوازا گیا جن میں عبدالملک,شکیل احمد انصاری,محمد کلیم اللہ,محمد خالد تنویر,محمد ضیاء الدین,عشرت جہاں,زینت خاتون,راقعہ خاتون,ساجدہ خاتون,واجدہ تبسم کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیںمشاعرہ کی صدارت عارف انصاری سیتامڑھی نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر صبا اختر شوخ نے انجام دی ڈاکٹر حاتم جاوید,ظفر حبیبی,گلریز شہزاد,محترمہ نیر آرا,ہیما کماری,ڈاکٹر طاہر الدین طاہر,ابرار احمد نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ اس موقع سے شیوہر ایم ایل اے چیتن آنند,اردو زبان سیل شیوہر کے ملازم خادم اردو حسیب الانصاری,سید ماجد حسین,شکیل شاغل, نثار احمد,شرف الدین انصاری,قاضی فخرالدین احمد,مولانا ساجد اقبال قاسمی,سابعہ آفرین ریسرچ اسکالر پٹنہ یونیورسٹی,مناظر ارشد ,ریحان فضل,فخرالحسن بی آرپی شیوہر,محمد عرفان اللہ,محمد زاہد پرویز سمیت ہزاروں افراد موجود تھے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2806 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں مدارسِ اسلامیہ و علمائے کرام کا ناقابلِ فراموش کردار

مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

اردوناول نگاری: آغاز و ارتقاء

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز